data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر )فوڈ پانڈا نے القادر ویلفیئر کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستان بھر میں اپنی رائیڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں طویل المدت مدد فراہم کی جا سکے۔ اس اشتراک کے تحت ایک جامع فلاحی منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس میں مستحق رائیڈرز کے لیے مفت موٹر سائیکل مرمت کی سہولت اور موٹر سائیکل کی بلا معاوضہ فراہمی شامل ہے، تاکہ ان کی سفر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور آپریشنل اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ظاہری وسائل سے بڑھ کر،اس شراکت داری میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنر مندی میں اضافہ کیلئے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں، جن کا مقصد رائیڈرز کو مالی استحکام اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ یہ اسٹریٹجک تعاون کمپنی کے اس عزم کی تائید کرتا ہے کہ وہ اپنے بنیادی رائیڈرز کے مستقبل اور مجموعی کامیابی میں براہ راست سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار