ایرانی صدر کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں صدر پزشکیان کی سادگی اور عوامی رویہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس پر ایرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع ردعمل سامنے آیا۔ مختلف صارفین نے ان کی سادگی اور عوامی طرزِ عمل کی تعریف کی، اور ان کے اس قدم کو مثبت انداز میں لیا۔
ویڈیو میں صدر اور سرکاری عہدیداروں کا ایک گروہ سڑکوں پر سائیکل چلاتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو نہ صرف عوامی تعلقات کے حوالے سے ایک نیا پیغام دے رہا ہے بلکہ حکومت کی عوام کے قریب پہنچنے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے صدر کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے حکومت کی عوامی رابطے کی ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
ہتھنی کی اپنے پھنسے بچے کو بچانے کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا
ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔
پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ فراموش ہے، کوئی کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے دوسری جانب لوگ صبر سے کھڑے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہاتھیوں کا جھنڈ بخیر و خوبی گزر جائے۔
That mother calf duo. Nobody should leave behind. pic.twitter.com/uX7Uo1FnLX
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) October 16, 2025
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ماں ہاتھی کی محبت اور جانوروں کے خلوص کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ فطرت ہمیں صبر اور حفاظت کا بہترین سبق سکھاتی ہے۔ ایک اور نے کہا کہ ماں، خالہ اور بچے کے درمیان یہ بندھن دل کو چھو لینے والا ہے۔
کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جس طرح ہاتھیوں نے سڑک جلدی پار کی، لگتا تھا جیسے وہ ٹریفک روکنا نہیں چاہتے، ان میں تو انسانوں سے زیادہ سلیقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پروین کسوّان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں 15 دن کے ایک ننھے ہاتھی کے بچے کو سیلابی پانی سے بچایا گیا تھا۔ تاہم بچاؤ کے بعد جب اہلکاروں نے اسے اس کی ماں سے ملانے کی کوشش کی تو ماں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پروین کسوان فاریسٹ سروسز ہتھنی ویڈیو وائرل