یوٹیوب پہلے سے مختلف محسوس ہو رہا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ نے حال ہی میں یوٹیوب کے ویڈیو پلیئر میں کچھ مختلف محسوس کیا؟ اگر ہاں، تو یہ محض آپ کا وہم نہیں — یوٹیوب نے واقعی اپنا ویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر اور صاف ستھرا بنانا ہے۔ اس نئی تبدیلی میں ویڈیو کنٹرولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور نئے آئیکونز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ انٹرفیس زیادہ جدید اور صارف دوست محسوس ہو۔
یہ تبدیلیاں 2025 کے آغاز سے آزمائشی مراحل میں تھیں، اور اب انہیں باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اسکرین شاٹ میں نئے ویڈیو پلیئر کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے، جس میں گول کناروں والے آن اسکرین بٹنز نمایاں ہیں۔
یہ نیا ویڈیو پلیئر موبائل، ویب اور اسمارٹ ٹی وی ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔
اس کے علاوہ، یوٹیوب چند دیگر فیچرز بھی متعارف کرا رہا ہے، جن میں کمنٹس کے جوابات کے لیے ایک نیا اسٹرکچرڈ سسٹم شامل ہے۔ مزید یہ کہ بعض ویڈیوز میں لائک بٹن دبانے پر ایک ڈائنامک انیمیشن بھی دکھائی دے گی، جو صارف کے تجربے کو مزید دلچسپ بنائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سری نگر:جماعت اسلامی،حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر: مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) سے وابستہ چند افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر مربوط چھاپے مارے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر کے مختلف علاقوں میں ان افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کا تعلق مبینہ طور پر ان کالعدم تنظیموں سے ہیں۔
چھاپے جن مقامات پر مارے گئے ان میں مشتاق احمد بٹ عرف گوگا صاحب عرف مشتاق الاسلام، مرحوم اشرف صحرائی، معراج الدین کلوال عرف راج کلوال (جو فی الحال این آئی اے کی حراست میں ہے) اور ضمیر احمد شیخ کے مکانات شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائیاں مکمل قانونی تقاضوں کے تحت انجام دی گئیں اور دوران تلاشی مختلف مواد، بشمول لٹریچر اور تصاویر، ضبط کی گئیں جو مبینہ طور پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے متعلق ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں وادی کشمیر میں شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کے ڈھانچے کو توڑنے کے لیے جاری ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان نیٹ ورکس کی جڑوں تک پہنچنا ہے جو ایسے عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ”سرینگر پولیس امن و قانون کی بحالی کے لیے پر عزم ہے اور ایسے تمام افراد یا گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے۔“
یاد رہے کہ اشرف صحرائی کا انتقال 5 مئی 2021 کو جموں کے ایک اسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ وہ 80 برس کے تھے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar