سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں نظر آنے لگے ہیں۔ آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں سونے کے نرخوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4217 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 58 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5800 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5337 روپے پر جاپہنچیں۔