بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘

کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے۔ اس طرح آپ کبھی پیٹ کو مکمل نہیں بھرتے، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عام طور پر کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، جو صحت کے لیے اچھا نہیں۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا ہمیشہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔‘‘

شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ ’’کھانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت رہی ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے روایتی، منظم اور سادہ طرزِ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

اداکار کی پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارت پر طنز، ہینڈ شیک تنازع پر مزاحیہ ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹرز کی بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے ہینڈ شیک تنازع پر مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا، جسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

اس تنازع کے بعد بھارت نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

اسی پس منظر میں آسٹریلیا کے معروف کھیلوں کے پلیٹ فارم’ کایو اسپورٹس ‘ نے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی جس میں آسٹریلیا کی مرد و خواتین ٹیموں کے کھلاڑی بھارت کے رویے کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔

ویڈیو کے آغاز میں اینکرز کہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت آرہا ہے لیکن ہم نے ان کی ایک کمزوری پکڑ لی ہے۔

دوسرا اینکر کہتا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ روایتی مصافحے کے زیادہ شوقین نہیں تو کیوں نہ انہیں گیند پھینکنے سے پہلے ہی غیر متوازن کر دیا جائے۔

ویڈیو میں آسٹریلیا کے وائٹ بال کپتان مچل مارش، پیسر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، خاتون کرکٹر الیسا ہیلی، اسپنر سوفی مولی نیکس اور گریس ہیرس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں بھارت کے’ہینڈ شیک انکار ‘کی نقل اتارتے ہوئے طنز کیا۔

AUS players pre-India clip mocks India no-handshake theatre vs Pak. Why Aussie media & players laughing at stance sold as national pride? @BCCI @JayShah @GautamGambhir @narendramodi @ICC @MithunManhas @vikrantgupta73 @rawatrahul9 @mufaddal_vohra @PadmajaJoshi @ShivAroor pic.twitter.com/lSbuyhEcui

— Maham Fazal (@MahamFazal_) October 14, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان کا نبی کریم کی سنت اور دسترخوان پر کھانے کا درس؛ ویڈیو وائرل
  • زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل
  • کیلیفورنیا: کیمرے نے بلی کو ’سالن میں چوہا‘ ڈالتے پکڑ لیا
  • ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو وائرل
  • آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارت پر طنز، ہینڈ شیک تنازع پر مزاحیہ ویڈیو وائرل
  • طلاق کا جشن: ماں نے بیٹے کو دودھ سے غسل دے دیا، ویڈیو وائرل
  • طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل
  • خود کو مرتے دیکھ رہا تھا، سنجے دت کا نشے کی لت سے متعلق بیان وائرل
  • ٹرمپ کی تقریر کے دوران اسرائیلی ارکان اسمبلی کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی؛ ویڈیو وائرل