2025-10-16@13:01:31 GMT
تلاش کی گنتی: 5609

«معاشی سلامتی»:

    پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی...
    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔ فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ Back in action on Saturday ⏳ Our XI for the first IT20 against @BLACKCAPS ???? pic.twitter.com/pAqOKorsOV — England Cricket (@englandcricket) October 16, 2025 دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
    سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
    سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے  خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 67 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں متعدد جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ گروپ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 33 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگردوں کا خاتمہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپنوام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دستے نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آ لائن )پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ ہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی  ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو...
    آسٹریلیا کی چار مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغوں اور چار عالمی اعزازات جیتنے والی آریارنے ٹٹمس نے اپنے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے واقعی خوش ہوں۔ آریارنے ٹٹمس نے مزید کہا کہ مجھے تیراکی پسند ہے، اور یہ بچپن سے ہی میرا شوق ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔ Thank...
    ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی لائی ہے۔ ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والی 155 ایم ایم...
     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں...
        ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے رویے پر جہاں دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی، وہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے اس موقع کو ہنسی مذاق میں تبدیل کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے اس متنازع طرزِ عمل کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ ویڈیو آسٹریلیا کی مشہور اسپورٹس ویب سائٹ Kayo Sports پر شائع کی گئی تھی، جس میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، مچل...
    وقاص عظیم: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان...
    اسلام آباد کی آب پارہ مارکیٹ میں ملنے والے چکڑ چھولے کا نام ذائقے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سموسہ پاگل ہے یا اس کا بیچنے والا؟ یہ دکان 40 سال پرانی روایت کا تسلسل ہے جہاں آج بھی لوگ صرف 150 روپے میں پیٹ بھر کر مزے دار چنے کھاتے ہیں۔ دکاندار بتاتے ہیں کہ یہ کاروبار ان کے والد نے 35 سے 40 سال پہلے شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سے 15 سال سے یہ کام سنبھال رہا ہوں اور یہ نام لاہور سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے جہاں یہ بہت مشہور ہے۔ دکاندار نے مزید کہا کہ آج بھی میرے والد گھر پر یہ چنے...
    راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری گورننگ باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی جاوید خلجی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی راجپوت ،نائب صدر اشفاق سومرو ،جنرل سیکرٹری نواب الدین قریشی سمیت دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی نے شرکت کی ۔اجلاس میں حیدرآباد میں ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لینے ،سرکاری اسپتالوں میں ناکافی سہولیات ،ڈینگی ٹیسٹ کی فری سہولت ختم کرنے اور بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے جیسی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے چیئرمین حاجی جاوید خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں کا پانی کھلے میدانوں میں کھڑا...
    بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے پڑوس میں واقع گھرمیں آگ لگادی جس کے باعث 4 بچے جھلس کرزخمی ہوئے جبکہ ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے2 بچیاں اور 2بچے جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد 13 سالہ لڑکی فہمیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ تین بچے 2 سالہ ایاز ولد قربان ، 4 سالہ فراز ولد قربان اور 7 سالہ سونی زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق  واقعہ کے وقت پڑوس کے...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش رات کو قریبی کھیتوں سے ملی۔چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، بچی شام پانچ بجے کے بعد گھر کے سامنے سے غائب ہوئی تھی جس کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔چارسدہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
    فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سلامتی کی صورتحال اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دیے گئے مناسب اور موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ صدرآصف زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد...
    پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی آئینی سربراہ کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے نے افغان طالبان کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ سلامتی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے مناسب اور موزوں ردعمل کے بارے میں بھی بریف کیا۔ صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرحدوں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
    پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے بھی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن  ’ایئرسیال‘ نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاؤں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور ائیربلو بھی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے درخواست دے چکی...
    یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتظامیہ نے تازہ اقدام میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں باپ بیٹے کی 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بیج بہاڑہ کے گاﺅں تلخان میں عبدالرشید ڈار اور ان کے بیٹے محمد سلیم ڈار کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک منزلہ شاپنگ کمپلیکس ضبط کر لیا۔ یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی...
    امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں...
    افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
    مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے...
    ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی آڈیل (Flyadeal) 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کرے گی۔یہ پاکستان میں کمپنی کی محض تین ماہ میں پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو جنوبی ایشیا میں اس کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔فلائی آڈیل، جو سعودیہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ابتدا میں کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائی گئیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ، فلائی آڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔فلائی آڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے...
    کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں پر دوبارہ چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے متعدد دیہات اور شوپیاں سمیت ملحقہ علاقوں میں جماعت اسلامی سمیت متعدد حریت رہنمائوں کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے۔ کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ مکینوں کو گھنٹوں تک اذیت اور پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔”ویلتھ پاکستان’’ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔اسی دوران اس...
    وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساو? کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران متعلقہ وال کو بھی تبدیل کیا جائے گا، جبکہ مرمتی سرگرمیاں 24 گھنٹے کی مسلسل شفٹوں میں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو اور لائن جلد از جلد بحال کی جا سکے۔ ادارے نے مرمتی کام کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے دوران نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)علماء اہلسنت نے کہا ہے کہ مرید کے میں حکومت نے جس بہیمانہ طریقے سے تحریکِ لبیک پاکستان کی ریلی سے نمٹا، ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سارے معاملے کی تحقیق کرے اوراس ظالمانہ سانحے کے ذمے داروں کا تعین کرے اور قرارِ واقعی سزاتجویز کرے۔ اب تک امیر تحریک لبیک پاکستان اور ان کے بھائی کا کسی کو علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں، اس لیے حقائق سامنے آنے چاہییں، سچ کو عارضی طور پر تو چھپایا اور دبایا جاسکتا ہے، لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں۔ پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو یہاں دفتر خارجہ میں پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) یہ بات منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
        پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں...
    اسلام آباد میں پاکستان ویتنام بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت ایچ ای نگوین ہونگ ڈین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وفد اور بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ جام کمال خان نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی اور...
    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی...
     بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔ صارف نے مزید...
    قابض حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز علاقے میں بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تلاشی کی کارروائی تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز علاقے میں بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تلاشی کی کارروائی تاحال جاری ہے۔
    بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں اپنی پہلی ملاقات میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ سے پہلی ملاقات اپنے شوہر زوبن ایرانی کے ذریعے ہوئی تھی اس لیے جب شاہ رخ نے انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو انہیں یہ مشورہ بڑا عجیب وغریب اور مضحکہ خیز لگا۔ بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کے مطابق ’میرے شوہر شاہ رخ کو جانتے تھے اس لیے میں ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ شاہ رخ سے میری ملاقات کروائیں اور جب میری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز...
    سعودی عرب کے مختلف حصوں میں موسمیاتی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں ہوائیں 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس سے افقی دید متاثر ہو رہی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقوں طائف، أضم، اور بنی یزید میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جو رات 8 بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشرقی ریجن میں حفر الباطن سمیت کئی اضلاع کے لیے زرد اور نارنجی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور درمیانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بادل پھٹنے اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عسیر ریجن کے...
    ریاض احمدچودھری صد ر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی۔سعودی عرب، قطر، ایران اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور افغانستان میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ 11/12 اکتوبر 2025 کی رات افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا،جسے پسا کر دیا گیا۔ اس بزدلانہ حملہ کیخلاف وطن کے دفاع اور سالمیت کے دوران 23بہادر جوانوں نے جام شہادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 3 معاشی ماہرین کو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جوئیل موکیر، براؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہاؤاٹ اور فرانس کے کالج آف فرانس سے تعلق رکھنے والے فلپی اگیون کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ان تینوں کو یہ اعزاز ٹیکنالوجیکل تنوع سے معاشی شرح نمو میں اضافے پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔نوبیل انعام کے ساتھ دیے جانے والا 12 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام تینوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ان تینوں کی پیدائش امریکا سے باہر ہوئی تھی مگر سب نے امریکی یونیورسٹیوں سے پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں خوفناک زلزلوں کے مزید جھٹکے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائنی محکمہ ارضیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلہ منڈاناو¿ کے علاقے میں داو¿او¿ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ جہاں زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔ یاد رہے کہ فلپائن میں چند روز میں آنے والا یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی فلپائن کے...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل بظاہر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ انتہا پسند گروہوں سے متعلق ریاستی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟ تحریک لبیک پاکستان کا یہ مارچ دس اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا اور اس دوران ان کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچنے کا منصوبہ تھا تاکہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا جا سکے۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ایسے احتجاج کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ...
    سٹی 42 :  پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور   پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔  صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔  پنجاب یونیورسٹی کا اعلان سیمنٹ سستاہوگیا   پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔  یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ  ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی دستخطی تقریب ایک غیر متوقع سفارتی تناؤ کا شکار ہوگئی، جب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت کی اطلاع پر مصر میں لینڈنگ سے انکار کر دیا۔ ترک نشریاتی ادارے سی این این تُرک کے مطابق صدر اردوان کا طیارہ شرم الشیخ ایئرپورٹ پر اترنے ہی والا تھا کہ اچانک دوبارہ فضا میں بلند ہوگیا، اور یہ فیصلہ اُس وقت تک برقرار رکھا گیا جب تک نیتن یاہو کی شرکت منسوخ نہ ہوگئی۔ترک میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ نے پیشگی طور پر قاہرہ کو آگاہ کیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم اجلاس میں شریک ہوئے...
    سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے67 پاکستانی ماہرگیروطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔ آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔ جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے...
    اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “صدارتی میڈل آف آنر” عطا کریں گے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ چند ماہ میں باضابطہ طور پر ٹرمپ کو دیا جائے گا، جبکہ صدر ہرزوگ پیر کے روز باضابطہ طور پر سابق صدر کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اسرائیلی صدر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا   کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے عزیز یرغمالی محفوظ طریقے سے واپس آئے، بلکہ انہوں نے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
    وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے...
    اپنے ایک بیان میں عراقی حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر "قاہرہ" کیجانب سے نیتن یاہو کو کوئی سرکاری دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا، تاہم امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے آج اپنے مصری ہم منصب "عبدالفتاح السیسی" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں صیہونی وزیراعظم کی شرکت کیلئے کوششیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے اعلان کیا کہ وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے امریكی و مصری فریقین كو اطلاع دے دی ہے كہ شرم الشیخ اجلاس میں عراق، صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی عدم موجودگی كی صورت میں ہی شركت كرے گا۔ انہوں نے كہا كہ عراق كا یہ موقف ٹھوس ہے۔ عراقی...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
    بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس سرحدی مقام سے دوسرے روز بھی عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ حکام کے مطابق افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے، البتہ دوطرفہ تجارت، امیگریشن اور پیدل آمدورفت بدستور بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باب دوستی کے راستے باضابطہ آمدورفت تاحال معطل ہے، تاہم افغان خاندانوں کے لیے واپسی کا عمل صبح سے دوبارہ شروع کر دیا...
    ----فائل فوٹو  کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
    منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
    معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
    مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر یہ صبر کمزوری نہیں، بلکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے، اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا افغانستان سے جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، جو ہمیشہ خطے میں استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ افغان جارحیت، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات پاکستان...
    اسلام آباد(خبرنگار)تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش پاکستان پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمان پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیابعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ جناب نعمان کورتولموش کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
    ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک۔افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر کیے گئے بلا اشتعال حملے نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دو برادر ممالک کے مابین امن و تعاون کی روح کے منافی بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن...
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔...
    اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کیساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ تاہم یہ واضح رہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں،...
    پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔ فوجی جوان نے کہاکہ الحمد اللہ! ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ پاکستان کا منہ توڑ جواب افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، فوجی جوان ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں… pic.twitter.com/O03foPKRC0 — PTV News...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ...
    اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
    جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔ آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔ وہ آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں، جس کی وجہ سے سرزنش کرنے کے ساتھ ڈسپلنری...