2025-10-16@13:12:30 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ»:
اسلام آباد: سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن الکریم سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا استقبال کیا، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔ سپریم کورٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق سے متعلق سمپوزیم آج ہوگا، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسی سمپوزیم میں شریک ہوں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز سمیت قانونی ماہرین بھی سپموزیم میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ مہمان خصوصی اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی احترام، بنیادی حقوق...

چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالم اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مسلمانوں کے اتحاد اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ اور اس کے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ بین المسلمین اور عالمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو مسلمان ممالک کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر العیسی نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان مصطفی ملک نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وترجمان مصطفیٰ ملک نے واضح کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے اور نہ ہی انہیں اس طرح کے کسی عہدے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اور وہ ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ آج پاکستان باڈی بلڈنگ...
لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں۔تفصیلات کےمطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس بنیادی طور پر مسلم ورلڈ لیگ کا اقدام ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...