لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں۔
تفصیلات کےمطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس بنیادی طور پر مسلم ورلڈ لیگ کا اقدام ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اس کانفرنس کا مقصد یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے حقیقی اسلامی تصور کو اجاگر کیا جائے اور اس حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ کانفرنس سے قبل علمائے کرام کے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ تمام علمائے کرام اس بات پر متفق ہیں کہ جس طرح مردوں کے لیے تعلیم ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لیے بھی ضروری ہے۔‘
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے وزرائے تعلیم، سفارت کاروں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے متحرک ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی جن کی تعلیم کے حوالے سے خدمات قابل قدر ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک ’اعلان اسلام آباد‘ جاری ہوگا جس سے اسلام اور اسلام میں عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر کو ایک اچھا پیغام جائے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ اس کانفرنس کے اثرات دور رس ہوں اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید ہوں۔ اسی لیے اس کانفرنس کے دوران کئی عالمی تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔ افتتاح تقریب میں بھی او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا جس کے تحت خواتین کی تعلیم کے لیے وظائف جاری کیے جائیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہم بارہا یہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا بھر کو یہ پیغام جائے کہ اسلام کے تمام مکاتب فکر عورت کی تعلیم کے حق میں ہیں اور معاشرے کی ترقی کے لیے عورت کو تعلیم دینا ہوگی۔‘
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ ’عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے جو غلط فہمیاں ہیں اس کانفرنس کے دوران ہونے والی تقاریر نے ان کی نفی کی ہے۔ اس لیے ہم ان تقاریر کو دنیا بھر میں پھیلائیں گے۔ جب یہ بات پھیلے گی تو جو لوگ عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی غلط تشریح کر رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جو لوگ عورتوں کی تعلیم کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں ان کے پاس کوئی دلیل ہی موجود نہیں۔ علما اس بات پر متفق ہے کہ عورت کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے اور جو اقلیت اس بات مصر ہے کہ عورتوں کی تعلیم ٹھیک نہیں وہ اقلیت غلط راستے پر ہے اور اس کا اسلام سے کعئی تعلق نہیں۔‘
انھوں نے واضح کیا کہ ’اس کانفرنس کا مقصد کسی خاص ملک یا کمیونٹی کو ہدف بنانا نہیں بلکہ ہمارا پیغام تمام لوگوں کے لیے ہے۔ یہ سچ ہے کہ کچھ لوگوں کو عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے تحفظات ہیں اور ہم نے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ لوگ عورتوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اور کچھ کسی خاص شعبہ میں عورتوں کی سپیشلائزیشن کے خلاف ہیں لیکن اسلام میں ایسی کوئی قدغن سرے سے موجود ہی نہیں۔ اس لیے ہم نے اس تاثر کو درست کرنے کی کوشش کی ہے۔‘

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لڑکیوں کی تعلیم سیکریٹری جنرل کی تعلیم کی کانفرنس کے اس کانفرنس دنیا بھر راستے پر اسلام ا ہیں کہ کے لیے

پڑھیں:

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد نے ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام صرف جوہری خطرات میں کمی کے لیے باہمی اقدامات اور وسیع تر جیوسٹرٹیجک تعمیر میں توازن قائم کرنے کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس فورم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹرنس سٹڈیز، آسٹریلیا، Ploughshare Foundation، کینیڈا، China Arms Control and Disarmament Association، پیکنگ یونیورسٹی چائنا، سینٹر فار پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز چائنا، یورپین سینٹر برائے پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز کے نمائدگان سمیت یورپی یونین کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی نمایاں یونیورسٹیوں، انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز آف روسی اکیڈمی آف سائنسز (IMEMO RAS)، سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی، روس، جنیوا سینٹر فار سکیورٹی پالیسی، سوئٹزرلینڈ، شمالی کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ اور  سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب، ڈبلیو ایچ او
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
  • سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد
  •  پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد