چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے، سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان مصطفی ملک نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وترجمان مصطفیٰ ملک نے واضح کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے اور نہ ہی انہیں اس طرح کے کسی عہدے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اور وہ ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ آج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن، جو پارٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں، نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات، کیا راز و نیاز ہوئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پہلے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں اور اب ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین اس فیڈریشن کے صدر ہیں، جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست دی تھی۔
مصطفیٰ ملک نے زور دے کر کہا کہ خبر کا متن درست نہیں تھا اور لفظی غلطی کی بنیاد پر غلط مطلب اخذ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق مصطفی ملک پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق ملک نے
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔