پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا(کل)بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے (کل)اتوارکو بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کا کوئی جشن،تہنیتی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، سپیکر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔
گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت شدید سیلابی صورت حال سے دوچار ہے اور عوام مشکلات و مصائب میں گھرے ہوئے ہیں، ایسے حالات میں خوشی منانے کے بجائے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان پہلے ہی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم عمل ہیں، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو بھی خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گامزید برآں، پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کے بجائے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے، اور یہ براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ان تک پہنچائے جائیں گے۔
مذید۔ براں پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سپیکر چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی قیادت نے اجتماعی و انفرادی حثیت سے پارٹی عہدیداروں کارکنوں کو سیلاب زدگان کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اسلامی، انسانی جذبوں کو فروغ دینے کی بھی ھدایت کی اور کہا کہ جس طرح اہل پاکستان نے سانحہ زلزلہ 2005 کے قیامت خیز زلزلے کے نا مساعد ومشکل ترین حالات میں اہل کشمیر کیلئے ایثار و قربانی کی نئی تاریخ رقم کی تھی اسی طرح آزاد کشمیر و بیرون ممالک بسنے والے کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بہن بھائیوں کی امداد یقینی بنائیں شوکت جاوید میر نے کہا ادھر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی میزبانی میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی خوشی اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجھتی اور بھارت کی جانب سے دی جانے والی جارحیت کی مسلسل دھمکیوں کے خلاف صابر شھید سٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسئہ عام ہو گا جس میں فتنہ الخوارج اور پاکستان سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے پر اظہار تشکر کیا جائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پارٹی کے پارٹی ا
پڑھیں:
امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔
پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کیامریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔
Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9
— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026
ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔
نمائش 5 روز تک جاری رہے گی‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔
أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.
شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu
— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔
ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔
امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم