Islam Times:
2026-07-24@02:01:50 GMT

سردار عتیق احمد خان کی آل پارٹیز اجلاس میں شرکت اور خطاب

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

سردار عتیق احمد خان کی آل پارٹیز اجلاس میں شرکت اور خطاب

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا نعرہ ہمیشہ سے ''پاکستان زندہ باد'' رہا ہے اور یہ کنونشن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے ناقابلِ تسخیر رشتے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ باغ صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان باغ میں 22 ستمبر پاکستان زندہ باد کنونشن کے حوالے سے منعقدہ آل پارٹیز مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ آل پارٹیز مشاورتی اجلاس میں وزیر حکومت سردار میر اکبر خان، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، میجر سردار نصراللہ خان، چیئرمین میونسپل کارپوریشن باغ میجر قیوم، سردار مشتاق نیئر، مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ سعید انقلابی، سردار پرویز چغتائی، خالد امیر گردیزی ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ، خالد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، ظفر اقبال عباسی، سردار شجاع منگول، راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ، راجہ سردار رشید طاہری، راجہ تبارک علی خان سمیت دیگر سیاسی اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو باغ میں ہونے والا پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور وابستگی کا عظیم الشان مظاہرہ ہو گا۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا نعرہ ہمیشہ سے ''پاکستان زندہ باد'' رہا ہے اور یہ کنونشن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے ناقابلِ تسخیر رشتے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف تحریکِ آزادی کشمیر کی تقویت کا ذریعہ ہو گا بلکہ نوجوان نسل کو بھی پاکستان سے اپنی محبت اور عزم کے اعادہ کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے تمام کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 22 ستمبر کو پاکستان زندہ باد کنونشن میں بھرپور شرکت کر کے اسے ایک تاریخی عوامی اجتماع بنائیں۔پاکستان زندہ باد کنونش کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو شرکاء کی رہنمائی اور کنونشن کے نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گی۔ اس موقع پر راستوں اور مقام کو پاکستان کے پرچموں اور بینرز سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ شرکاء جوش و خروش کے ساتھ تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔

پاکستان زندہ باد کنونشن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار، کشمیر بنے گا پاکستان کے عزم کو دہرانا اور پاکستان کے ساتھ محبت و وابستگی کو اجاگر کرنا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ یہ کنونشن اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی اور غیر متزلزل تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنونشن دشمنانِ کشمیر کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ کنونشن میں شریک رہنما اور مقررین پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد اور کشمیر کاز کو اجاگر کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے اور معرکہ حق کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی سٹریٹجیک معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان دنیا میں نہ صرف دفاعی اعتبار سے بلکہ سفارتی اعتبار سے بھی ابھر کر آیا ہے، پاکستان کے دفاعی معاہدوں کا دائرہ کار مزید بڑھے گا، پاکستان اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان زندہ باد کنونشن سردار عتیق احمد خان نے کشمیری عوام پاکستان کے یہ کنونشن کشمیر کے انہوں نے کے ساتھ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو