سٹی42:  سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدہ کو خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک اور انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب محفوظ ہوگئے ہیں بلکہ دونوں ملک اب اپنی قوتوں اور وسائل کو مجتمع کرکے مشترکہ دفاع کو مؤثر بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو اسے سعودی عرب پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اسی طرح اگر سعودی عرب پر کسی جانب سے حملہ ہوتا ہے تو وہ پاکستان پر حملہ شمار ہوگا۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب پاکستان کے عوام کے لیے عقیدت اور احترام کا مرکز رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نو ستمبر کے دن قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں میں یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ اسرائیل ان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے۔ امریکی یقین دہانیوں کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مسلسل اعلان کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود حماس کے نمائندوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا

انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ اچانک نہیں بلکہ منظم منصوبہ بندی کا حصہ تھا، جس میں ان فلسطینی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو امریکہ کی پیش کردہ امن تجاویز پر مذاکرات کرنے قطر کے وزیراعظم کی دعوت پر دوحہ میں موجود تھے۔ اس حملے کے ذریعے اسرائیل نے مذاکراتی عمل سبوتاژ کیا اور غزہ پر مزید تسلط قائم کرنے کے لیے وقت حاصل کرلیا۔

اسرائیل نے اس اقدام سے یہ پیغام بھی دیا کہ اب اسے ابراہیم معاہدے کی ضرورت نہیں رہی اور وہ خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ مسلم اور عرب دنیا میں نیٹو طرز کا کوئی مشترکہ دفاعی میکنزم موجود نہیں ہے، اگرچہ کچھ عرصہ پہلے مشترکہ دفاعی شیلڈ بنانے کی تجویز زیر غور تھی لیکن باہمی اختلافات کی وجہ سے یہ عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔

دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع

 انہوں نے کہا کہ اس وقت او آئی سی، عرب تعاون کونسل اور عرب لیگ جیسے پلیٹ فارم تو موجود ہیں لیکن یہ فوجی اتحاد نہیں بلکہ غیر عسکری مقاصد کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی تعاون اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے نتیجے میں نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دیگر خلیجی ریاستیں بھی بالواسطہ طور پر محفوظ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس تعاون کو وسعت دی گئی تو مستقبل میں کوئی مشترکہ دفاعی نظام بن سکتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ غزہ میں اب تک دو لاکھ افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں لیکن امت مسلمہ اجتماعی طور پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھا سکی، جبکہ مغربی ممالک کے عوام کی جانب سے احتجاج اور آوازیں زیادہ توانا ہیں۔

پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو

 ان کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمان ممالک مغربی طاقتوں کے ساتھ ایسے معاہدوں اور تعلقات میں بندھے ہیں جن کے باعث وہ آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر اسرائیل اور بھارت کے ممکنہ ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر حملے کے بعد تین بار پاکستان کا نام لیا ہے جو محض اتفاق نہیں۔

 اسرائیل پاکستان کو اپنا مد مقابل بنانا چاہتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاہدے سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف جنگی کارروائیاں کرتا رہا ہے اور اب اس معاہدے نے اس کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ اپنی حالیہ عسکری ناکامیوں کا بدلہ لے سکے لیکن نئے دفاعی معاہدے نے اس کے مذموم ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

لاہور میں بونداباندی شروع

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کہا کہ اس پر حملہ کے لیے

پڑھیں:

پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو

سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے ، پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کے لیئے مثبت ہے۔ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے ۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کیماڑی میں ٹی پی ون گٹر باغیچہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ بار بار کراچی کی طرف دلواتےہیں، امید ہے وزیراعظم کراچی کے منصوبوں پر ’شہباز اسپیڈ‘ سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ 

ڈالر کی قیمت میں کمی

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، حکومت عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حب کینال کی تعمیر سے کراچی کیلئے پانی کی سپلائی بڑھائی، کراچی کے پانی کا حل مل کر نکالنا ہے۔ 

بلاول بھٹو  نے کہا کہ سیلاب سے جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، تاریخی سیلاب کے اثرات عوام بھگت رہے ہیں، بدقسمتی سے وفاق نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دنیا سے اپیل نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ کے کچے کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،  کے پی گلگت بلتستان اور پنجاب سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے۔ 

مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

انہوں نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیر اعظم عالمی سطح پر اپیل کریں ، بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مدد کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو
  • دفاعی معاہدہ ایک رات میں نہیں ہوا، کئی ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے ،اسحاق ڈار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی
  • پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دو برادر ملک دشمن کے خلاف شانہ بشانہ ہیں، خواجہ آصف
  • 2 برادر ملک دشمن کے سامنے شانہ بشانہ ہیں، وزیر دفاع کا پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • غزہ کو خالی کروا کر وہاں یہودی بستیاں آباد کی جائیں گی، سردار مسعود
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
  • ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ