چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی لاہور والی رہائش گاہ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار پانچ گولڈ میڈل لانے پر طارق حسن اور سہیل انور کو مبارکباد دی۔
طارق حسن نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات لازوال ہیں جو فیڈریشن اور پاکستان کے باڈی بلڈرز کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے ایتھلیٹ مزید میڈل لائیں اور ان کے مالی معاملات بھی بہتر ہو سکیں جس پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی قومی ہیروز ہوتے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سہیل انور کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے چیئرمین بننے سے ملک میں باڈی بلڈنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن چوہدری شجاعت حسین
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔