کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفی کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اس مہم کے آغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی میں اپنی فیملی کو منظرِ عام پر نہیں لایا تاہم آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کے لیے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھی بچی اس مرض سے جان کی بازی نہ ہارے، یہ میری اکلوتی بیٹی ہے، جس طرح مجھے یہ عزیز ہے ویسے ہی قوم کی بیٹیاں عزیز ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ شاید اس عمل سے کسی کا ذہن اس ویکسین کے حوالے سے تبدیل ہو، یہ کام ہم کسی گمنام جگہ پر خاموشی سے بھی کرسکتے تھے، میں نے یہ عمل صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے کیا ہے، نہیں چاہتا کہ اس ویکسین کے آجانے کے بعد کسی بیٹی کی اس مرض سے جان جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں منفی ذہن رکھنے والے بھی اللّٰہ کرے راہ راست پر آجائیں، اگر اس ویکسین میں کوئی خرابی ہوتی تو میں اپنی بیٹی کو نہ لگواتا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرویکل کینسر سے بچاؤ مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو نے کہا کہ نے اپنی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر سرویکل کینسر مہم کیخلاف مِس انفارمشن پھیلائی جا رہی ہے: عزرا فضل پیچوہو

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سرویکل کینسر ویکسین لگائی جاتی رہی ہے، ویکسن سے متعلق مِس انفارمشن پھیلائی جا رہی ہے۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ41 لاکھ بچیوں کو ایچ پی ویکسین لگانے کا ہدف ہے، یہ ویکسن خواتین میں مخصوص کینسر کا سبب بننے والے وائرس کو روکتی ہے، ایک سیاسی جماعت نے ویکسین کے خلاف مہم شروع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی عمر میں ویکسین لگانے سے خواتین میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے، اس ویکسین کے خلاف ہی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ویکسین کی سنگل ڈوز سرویکل کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر فرح

ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر فرح نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں ہر روز 8 خواتین سرویکل کینسر سے انتقال کر جاتی ہیں، ویکسین کی سنگل ڈوز سرویکل کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے، ویکسین اس موذی بیماری سے بچاؤ کا بہترین حل ہے۔

ویکسین میں نے سب سے پہلے اپنی بیٹی کو لگائی، ڈاکٹر خالد شفیع

ڈائو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر خالد شفیع نے خطاب کے دوران کہا کہ یہ ویکسین پہلے بہت مہنگی تھی، اس پر کافی ریسرچ ہوئی ہے، ماہرین نے یہ فیصلہ کیا کہ اسے نیشنل ایمیونائزیشن کا حصہ ہونا چاہیے، یہ ویکسین کے پی اور بلوچستان میں بھی لگائی جائے گی، میں نے سب سے پہلے اپنی بیٹی کو لگائی، قوم کی بیٹیاں بھی ہماری ہیں۔

ڈاکٹرخالد شفیع کا کہنا تھا کہ ای پی آئی پروگرام میں 12 ویکسین موجود ہیں، اب 13ہوجائیں گیں۔

بعد ازاں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کینسر رجسٹری ابھی بن رہی ہے، محکمہ سائبر کرائم کو سوشل میڈیا پر مہم پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِصحت نے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر منفی پروپیگنڈہ رد کر دیا
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی
  • مصطفی کمال نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا لی
  • سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
  • سوشل میڈیا پر سرویکل کینسر مہم کیخلاف مِس انفارمشن پھیلائی جا رہی ہے: عزرا فضل پیچوہو
  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی