وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی حمایت اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔
ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔
مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق متفقہ "اسلام آباد ڈیکلریشن" جاری کیا جائے گا۔
مسلم ورلڈ لیگ کے رہنما نے کہا کانفرنس کا اعلامیہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے حوالےسے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ کانفرنس خواتین کی تعلیم پر غلط فہمیاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیرِ اعظم نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی مذمت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی تعلیم
پڑھیں:
پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) اسلام آباد کے زیر اہتمام "ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر صلاحیت" کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اسلام اباد میں آغاز ہوگیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کا مقصد عالمی جیواسٹریٹجک معاملات پر پاکستان کی پالیسی اور نکتہ نظر پیش کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے روز خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے۔
کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین نے شرکت کی، ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔