City 42:
2025-11-24@16:26:50 GMT

ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں ایک ہفتے میں 2 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں 2 کروڑ ڈالر  کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.42 ارب ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کےذخائر 60 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 39 کروڑ ڈالر پر آگئے،ملکی مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا  ہے
اسٹیٹ بینک کےمطابق 3 اکتوبر تک ملکی مجموعی ذخائر 19 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے پاس ڈھائی ماہ سے زائد کے درآمدی بل کے زخائر موجود ہیں۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر

پڑھیں:

کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے نجی کمپنی کے ملازمین سے موٹرسائیکل سوار ملزمان 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لیکر نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے بینک کے قریب ہی واردات کی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق پہلے ہی آگاہ تھے، تاہم واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کی اجازت مل گئی۔
  • لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی
  • امریکی بینک کا ریکوڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی
  • ’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا
  • سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام
  • سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • اجتماع گاہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،نامور وکیل اکرم شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں