بہار کے ووٹر لسٹ میں اب بھی 5 لاکھ سے زیادہ فرضی نام موجود ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کانگریس نے کہا کہ 2024ء کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بہار میں 7.72 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر تھے، جسکا مطلب ہے کہ ان انتخابات میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ تقریباً 30 لاکھ لوگ اب نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹر نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے 8 اکتوبر کو بہار میں ووٹر لسٹ کے "اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر)" کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عمل نے جوابات سے زیادہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ پارٹی نے خصوصی طور پر کہا کہ حتمی ووٹر لسٹ کے ابتدائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 5 لاکھ نام ڈپلیکیٹ ہیں، جبکہ حذف کئے گئے 67.
کانگریس نے کہا کہ اگر اب بھی 5 لاکھ سے زیادہ ڈپلیکیٹ نام موجود ہیں، تو ایس آئی آر کا کیا مطلب ہے، الیکشن کمیشن اب ان کی تصدیق اور صفائی کیسے کرے گا۔ واضح ہو کہ ایس آئی آر کی حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد انتخابی ریاست بہار میں تین ماہ کے طویل عمل کے بعد ووٹروں کی تعداد میں تقریباً 6 فیصد کمی آئی ہے اور تقریباً 47 لاکھ ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک نام ہٹائے جانے کی وجوہات اور فہرست سے خارج کئے گئے لوگوں کی یونیفائیڈ لسٹ نہیں دی ہے۔ کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ 2024ء کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بہار میں 7.72 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر تھے، جس کا مطلب ہے کہ ان انتخابات میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ تقریباً 30 لاکھ لوگ اب نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹر نہیں ہیں۔
کانگریس پارٹی نے پوچھا کہ یہ 30 لاکھ لوگ کون ہیں، ان میں سے کتنے لوگوں نے بہار میں 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بہار میں 21.53 لاکھ ووٹر شامل کیے گئے، لیکن فارم 6 (نئے ووٹروں کے لئے درخواست فارم) صرف 16.93 لاکھ کے لئے دستیاب تھا۔ پارٹی یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا باقی 4.6 لاکھ فارم دستیاب ہیں اور کیا انہیں مناسب طریقہ کار کے بغیر شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمیشن نے نامزدگی کی آخری تاریخ سے 10 دن پہلے تک ناموں کی شمولیت کے لئے درخواستوں کی اجازت دی ہے۔ حتمی ووٹر لسٹ کو اس تاریخ کو روک دی جانی چاہیئے۔ بعد میں شائع ہونے والی کسی بھی ضمنی یا اضافی فہرست کو ووٹر کی بنیاد میں ردوبدل کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انتخابات نامزدگی کی آخری تاریخ کو حتمی شکل دی گئی فہرست کے مطابق ہونے چاہیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انتخابات میں ووٹر الیکشن کمیشن میں کہا کانگریس نے ایس آئی آر بہار میں ووٹر لسٹ سے زیادہ کہا گیا کہا کہ گیا ہے
پڑھیں:
یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں دنیا میں موجود رہوں اور سید علی خامنہ ای نہ ہوں، سید حسن نصر اللہ کا یادگار بیان
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے اپیل کا قابل تعریف جواب ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے خواتین نے اپنا سونا، ذاتی مکانوں سمیت دل کھول کر مقاومت کی مدد کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقاومتی محاذ کے مجاہدین اور مظلومین کی حمایت، مدد اور نصرت کے لئے جاری ایران ہمدل کے عنوان سے جاری عوامی مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مظلومین کی حمایت کی دعوت کا قابل تعریف جواب ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے خواتین نے اپنا سونا، ذاتی مکانوں سمیت دل کھول کر مقاومت کی مدد کی ہے۔ کوئی کونہ ایسا نہیں جہاں سے لوگوں نے امداد نہ بھیجی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ سے رابطے میں رہنے والے قم کے علما میں سے افراد نے مجھے بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے سید حسن نصر اللہ کی والہانہ محبت کا اندازہ اس لگایا جا سکتا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں دنیا میں موجود رہوں اور سید علی خامنہ ای نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقاومت کا پرچم ایسے مقدس ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عالم اسلام کی بے حسی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی ویڈیو پیغام میں مزاحمت کے لیے ایرانی قیادت، قوم اور حکومت کی حمایت کو سراہا۔