پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبرتک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی جبکہ ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13 سے 31 اکتوبرتک ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست تیارکریں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی فہرست یکم نومبرکوشائع کی جائے گی جس پرعوام اورمتعلقہ فریقین 2 سے 16 نومبر تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے بعد ازاں ڈی لمیٹیشن اتھارٹیزیکم دسمبرتک تمام اعتراضات کا فیصلہ کریں گی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبرکو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام مراحل شفافیت اور قواعد وضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ بلدیاتی انتخابات منصفانہ اوربروقت انعقاد پذیرہوسکیں۔
حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں
پڑھیں:
لاہور : حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری
شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بسطامی روڈ، نواں کوٹ، پکی ٹھٹھی، گلشن راوی، سوڈیوال، ڈھولنوال میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سبزہ زار، بابو صابو، شیرا کوٹ، باغ گل بیگم اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلز میں 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ این اے 129 میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سیکڑوں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سیاستدانوں کی تقدیر کا فیصلہ آج ووٹ کرے گا۔ تبدیلی کا مرکز یا روایت کی پاسداری ؟ کس کی سیاست کتنی مضبوط ہے، عوام ووٹ سے اپنا فیصلہ کریں گے۔ (ن) لیگ کے امیدوار حافظ میاں نعمان اور پی ٹی آئی کے ارسلان احمد میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ بجاش خان نیازی سمیت دیگر آزاد امیدوار بھی جیت کیلئے پُراُمید ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شہر میں 132 پاکٹس اور 322 ناکے قائم ہیں، 3 ایس پیز، 6 ایس ڈی پی اوز اور 24 ایس ایچ اوز نگرانی کر رہے ہیں، ویمن پولنگ سٹیشنز پر لیڈی کانسٹیبلان بھی ڈیوٹی دے رہی ہیں۔
شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بسطامی روڈ، نواں کوٹ، پکی ٹھٹھی، گلشن راوی، سوڈیوال، ڈھولنوال میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سبزہ زار، بابو صابو، شیرا کوٹ، باغ گل بیگم اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلز میں 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ این اے 129 میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سیکڑوں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ صوبائی اور محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ این اے 129 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 364 ہے۔ 2 لاکھ 89 ہزار 339 مرد اور 2 لاکھ 69 ہزار 25 خواتین ہیں۔ این اے 129 کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔