سٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
  سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
  سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
 خیال رہے 3 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر کے ذخائر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 8400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8400 روپے اضافے کے بعد 425178 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7202 روپے اضافے کے بعد 364521 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 334156 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 84 ڈالر اضافے کے بعد 4039 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی
  • درآمدات میں اضافہ تشویش کی بات نہیں، علی عمران آصف
  • بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے بڑا مقدمہ جیت لیا، عادل راجا کو 13 کروڑ روپے جرمانہ اور ہرجانے کی ادائیگی کا حکم
  • ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ
  • اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی
  • پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم