Islam Times:
2025-11-23@11:26:27 GMT

’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا

یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ’’امریکا‘‘ نامی ٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ اطالوی فنکار موریزیو کاتیلان کے تیار کردہ کام کرنیوالا ٹوائلٹ ”امریکا“ 3 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے (ایک کروڑ، 21 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہوا۔ یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا، لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ نے آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو  چوری کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے پانچ ہفتے کے دورے پر آئے نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات کی۔ وفد پروفیشنل فیلوز پروگرام برائے اکنامک امپاورمنٹ کے تحت آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید کاروباری انتظام کے شعبوں میں تجربات حاصل کر رہا ہے۔ ملاقات میں شرکاء نے اپنی مہارت اور اوکلاہوما میں قیام کے دوران امریکی ہم منصبوں سے ہونے والی ملاقاتوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ سفیر نے انہیں پروگرام کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی اور پاک امریکہ تعلقات، خاص طور پر آئی ٹی اور نئی معیشت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پاکستانی نوجوانوں کی مہارت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ شرکا ء کو دورے کے دوران پیشہ ورانہ نیٹ ورکس بنانے اور پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈیلی میل کے مالک کا حریف اخبار ’ٹیلیگراف‘ خریدنے کیلئے 65 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
  • سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام
  • سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت
  • امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات
  • سعودی سرمایہ اور امریکی دلال لابی
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • امریکہ سے مریم نواز کے نام خط آگیا ، تعریفوں کے پل باندھ دئیے
  • سونے کی قیمتوں میں یکدم 5000روپے کی بڑی کمی ہوگئی