WE News:
2025-10-16@15:17:21 GMT

استنبول نے غزہ کے ساتھ ’سسٹر سٹی‘ معاہدے پر دستخط کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

استنبول نے غزہ کے ساتھ ’سسٹر سٹی‘ معاہدے پر دستخط کر دیے

استنبول کی بلدیہ کونسل نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ایک قرارداد اور استنبول و غزہ پٹی کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے معاہدے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ نائب اسپیکر گوکھان گوموشداغ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس اقدام کی حمایت کی۔

سسٹر سٹی کا مطلب 2 شہروں کے درمیان طویل المدتی شراکت قائم کرنا ہے تاکہ ثقافتی تبادلے، باہمی تعاون، انسانی ہمدردی کی امداد، شہری ترقی اور سماجی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان

ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رکنِ کونسل بطوہان ایرسوی نے ووٹنگ کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیاست سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ریپبلکن پیپلز پارٹی گروپ، ہم انسانی امداد کو سیاست سے ماورا ایک ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق 2023 میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی قیادت میں، کونسل نے مختلف سیاسی جماعتوں کے تعاون سے غزہ کے لیے مختلف امدادی سامان بھیجا۔ یہ تمام کوششیں صرف انسانی فریضے کے طور پر کی گئیں، نہ کہ کسی سیاسی مقصد کے لیے۔‘‘

مزید پڑھیں: صیہونیت کا حامی ہونے کا الزام، استنبول میں برطانوی فنکار روبی ولیمز کا کنسرٹ منسوخ

ایرسوی نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا استنبول کے لیے ایک اخلاقی فریضہ ہے، اور کونسل کا فیصلہ ’انسانیت کی عظمت کا مظہر اور امن و یکجہتی کی پکار‘ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استنبول کا یہ انسانیت پر مبنی رویہ ’دنیا کے لیے ایک مثال‘ ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب استنبول بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے مطالبے کے لیے بڑے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استنبول اظہار یکجہتی ثقافتی تبادلے ریپبلکن پیپلز پارٹی سسٹر سٹی غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استنبول اظہار یکجہتی ثقافتی تبادلے سسٹر سٹی سسٹر سٹی کے ساتھ غزہ کے کے لیے

پڑھیں:

مصر؛ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط ہوگئے جو خطے میں جاری برسوں کے تصادم اور خونریزی کے بعد ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے پانے والے معاہدے پر امیرِ قطر کے علاوہ مصری اور امریکی صدور نے ایک پُروقار تقریب میں دستخط کردیئے۔

خیال رہے کہ اس معاہدے کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کو مستقل شکل دینا ہے بلکہ غزہ میں تعمیرِ نو، سیاسی استحکام اور انسانی امداد کے مستقل نظام کو یقینی بنانا بھی ہے۔
 

BREAKING: US President Trump signs Gaza peace plan: "It's going to hold up." pic.twitter.com/kKCoCDqNn1

— AsiaWarZone (@AsiaWarZone) October 13, 2025

امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی  امن منصوبہ پیش کیا تھا جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔

آج جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل جیل سے بھی فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر امریکی صدر بھی اسرائیل میں ہی موجود تھے جہاں سے وہ مصر پہنچے اور امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے جب کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
  • کاکڑ قبیلے کا افغان جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے پر اظہارِ اطمینان
  • پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • وزیر اعظم کاپاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں نئے رکن کے طور پر شمولیت پر  اظہار مسرت
  • ٹی ایل پی کے فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت، شیلنگ اور فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل 
  • مریدکے میں تحریک لبیک کے یکجہتی فلسطین مارچ پر خونی آپریشن، ریاستی جبر کی انتہا ہے، ملی یکجہتی کونسل 
  • مصر، غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
  • مصر؛ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے