وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت امور خارجہ کے ایکس اکانٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی پر تبادلہ خیال کے لیے
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔