2025-10-16@12:11:41 GMT
تلاش کی گنتی: 49

«کی تصویر والا»:

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...
    کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا۔ بی بی سی کے مطابق گجرات میں سرکاری کالج کی عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم لگانے پر کالج کے پرنسپل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جواب طلبی کے بعد کالج پرنسپل نے اپنا تحریری مؤقف ارسال کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے اقدامات سے بہت متاثر ہوں، اسی لیے کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا نصب کیا گیا۔ کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ جھنڈا...
    گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا  لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
    گجرات کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری کی جائے گی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
    قطر ایئرویز کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 85 سالہ سبزی خور مسافر دورانِ پرواز دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے ویرا جو ماہر امراض قلب تھے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے کولمبو، سری لنکا جا رہے تھے۔ انہوں نے 23 جون 2023 کو اپنی پرواز کے لیے سبزی خور کھانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو دورانِ پرواز انہیں گوشت پر مبنی معمول کا کھانا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا...
    کیلیفورنیا کے گوگل ہیڈکوارٹرز کے باہر ایم بی اے چائے والا کے بانی پرافُل بِلورے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں بلورے نے ایک تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو فرام گوگل ہیڈکوارٹرز گوگل پلیکس، ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس۔‘ تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اسے امریکی حکومت کی اچانک نئی پالیسی سے جوڑ دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایچ-1 بی ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 82 لاکھ پاکستانی روپے) کی بھاری فیس کا اعلان کیا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر مذاقاً یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اس فیصلے کے پیچھے ’وجہ‘ پرافُل بِلورے ہی ہیں۔ کچھ صارفین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
    فوٹو: اے ایف پی  جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔ محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر ہائی فلڈ کی معلومات بھارت کی جانب سے شیئر ہوئیں، اس کے علاوہ کوئی باقاعدہ معلومات بھارت کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی جبکہ سورسز سے کنفرم ہوا کہ سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہیجانی کیفیت رہی ، بھارت کی جانب سے کتنے کیوسک پانی آئے گا اس کی کوئی کنفرم اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی اس کو کنفرم کیا جاسکتا ہے، ہم نے اس کے پیش نظر الرٹ جاری کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا...
    شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
    لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
    لاہور: سرگودھا میں خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ خواتین کی عزت و وقار پر...
    امریکا میں ڈیپارٹمنٹ آف کنزرویشن نے مونگ پھلی کی شکل کا خول رکھنے والے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ منائی۔ امریکی ریاست مزوری کے محکمے نے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ پاؤڈر ویلی کنزرویشن نیچر سینٹر میں ایک عوامی تقریب میں منائی۔ اس تقریب میں کارڈ بنانے، کچرے کے حوالے سے آگہی، شیٹس پر رنگ کرنے اور کچھوے کی طرح کھانے جیسی سرگرمیاں کروائیں گئیں۔ محکمے کے آفیشلز نے ایک نیوز ریلیز میں کا کہ اس مادہ کچھوے ’8‘ نمبر کے جیسا خول کم عمری میں اس کے چھ خانوں والے رنگ (پلاسٹک کا رنگ جس میں سوڈا کین لگے ہوتے ہیں) میں رینگنے کی وجہ سے ہے۔ اگرچہ یہ اب کم عمر نہیں ہے لیکن کچرے کےخلاف اس کی...
    لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
    اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
    صحرائے چولستان میں واقع پانچ ہزار سال پرانے گمشدہ شہر گنویری والا کی کھدائی اور تحقیق کا کام فنڈز نہ ملنے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم تعاون کے باعث وادی سندھ کی تہذیب سے جڑے اس اہم مقام کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کا موقع ضائع ہورہا ہے۔ گنویری والا کا سراغ سب سے پہلے 1975 میں معروف ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر محمد رفیق مغل نے لگایا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ مقام وادی سندھ کے قدیم شہروں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے بعد تیسرا بڑا شہری مرکز تھا، جو قلعہ دراوڑ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    لندن سے گلاسکو جانے والی ایزی جیٹ طیارے کی پرواز میں ایک مسافر نے اچانک اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے امریکا مخالف باتیں کیں اور بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال پر طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خواتین و بچے مسافر چیخ چیخ کر رونے لگے تھے۔ ایک مسافر نے ہمت کرکے مذکورہ شخص کو دبوچ کر پٹخ دیا جب کہ ایک اور مسافر دھمکی دینے والے مسافر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ دھمکیاں دینے والا مسافر لیٹے ہوئے بھی اللہ اکبر کے نعرے لگاتا رہا، امریکا اور ٹرمپ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی۔        ...
    بوریوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بورے والا میں اغواء کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام نے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 2 اغواء کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔
    برطانیہ میں سائنسدانوں نے نئی تحقیق کی جو ان خواتین کی شناخت میں مدد دے سکتی ہے جن کے رحم کی اندرونی سطح (womb lining) میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے باعث بار بار حمل ضائع ہو جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ان خواتین کے لیے نئی امید بن سکتی ہے جو برسوں سے اس اذیت سے گزر رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف وارک کے محققین کے مطابق کچھ خواتین کے رحم کی جھلی وہ ردِعمل نہیں دکھاتی جو ایک صحت مند حمل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جب رحم جنین کو قبول کرنے اور اس کی پرورش کے لیے درکار تبدیلی نہیں کرتا، تو حمل ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے کلرک کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمد عادل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا تاہم یہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں ۔مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا جنہیں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا...
    پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز کو ڈارک ویب پر بیچنے والا پاکستان میں انٹرنیشنل گینگ پکڑا گیا، گینگ مظفر گڑھ میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا، سرغنہ جرمن باشندہ ہے، جس کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 23مئی کو 5گھنٹے طویل آپریشن میں 2افراد گرفتار ہوئے، 10بچے بازیاب کرائے گئے، 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بھیجا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی وقارالدین سید کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے...
    گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ڈاکو فیض...
    بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزا کے ساتھ قطر جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے...
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ کی ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے، پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ۔ بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔ اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم...
    بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے قبل نومبر 2024...
    چائے کے ڈھاپے سے شہرت پانے والا ارشد خان عرف ارشد چائے والا سے متعلق نادرا نے عدالت میں رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ’ارشد چائے والا‘ افغان شہری بتایا گیا ہے یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، وجہ کیا بنی؟ نادرا رپورٹ کے مطابق ارشد چائے کی جانب سے پاکستانی شہریت کے ثبوت میں جمع کروائے گئے کوائف تضاد پر مبنی ہیں۔ ’ارشد چائے والا‘ نے کوائف میں اپنے والد کی جائے پیدائش سرگودھا، اپنی جائے پیدائش اسلام آباد بتائی ہے، جبکہ والدہ کے نام میں تضاد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کو  کارآمد شناختی کارڈ پر پاسپورٹ جاری ہوا ...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی کئی اشیاء پر ٹیکسوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس سے یہ اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات اور جوسز مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور والے مشروبات یا نان شوگر سویٹس پر بھی قیمتوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ ان اشیاء پر ٹیکس ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک لے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ مزید برآں، دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پر بھی 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساسیجز، خشک،...
    سیول: نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر ’کرما‘ ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ ’کرما‘ کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔ یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پُراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں – وہی...
    پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔ چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔ چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری...
    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کے بغیر شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا. محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے شیر بھی برآمد کرلیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ کارروائی کے دوران اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزم اظہر محمود کو گرفتار اور شیر برآمد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شیر کے ساتھ تصویر لگائی تھی. جس کے خلاف شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات کو شکایات کیں .جس پر اس کے خلاف ایک روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شہری اظہر محمود کی شیر کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی کی۔  یاد...
    ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد  شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔  کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
    ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تین افسران نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔  سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔  اجلاس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 10 جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو...
     اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوی کیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم آفس کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی اور  صدر آصف علی زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ اگر صدر پاکستان کی طرف سے کوئی ہدایت بھیجی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو نچلی سطح پر کیا ہوگا؟ سلیم مانڈوی والا نے متنبہ کیا کہ اگر آپ نے جن چیزوں پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل درآمد نہ کیا تو اتحاد ایک دن ٹوٹ جائے گا، سی ای سی اجلاس کے دوران محسوس کر سکتا ہوں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 26 ویں ترمیم کے بعد آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیار سے متعلق سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس میں عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری 2025ء کو کیس سنا، عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔
    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت کے دوران بنچ ٹوٹ گیا۔   کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا تھا، لیکن سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جسٹس عقیل عباسی اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی سندھ ہائی کورٹ میں کر چکے ہیں، اس لیے آج کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو پیر کو پہلے والے بنچ کے ذریعے سنا جائے گا اور اس کے لیے نیا بنچ تشکیل دینا پڑے گا۔   ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید وقت دینے کی درخواست کی جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس کو...
    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیےجسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، پیر کو پہلے والا 3 رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو چلانے کے لیے نیا بینچ بنانا پڑے گا جسے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی...
    26ویں آئینی ترمیم کےتحت آئینی اور ریگولر بینچ ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، کیس کو چلانے کیلئے نیا بینچ بنانا پڑے گا، کیس کی پیر کے لیے سماعت فکس کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس عرفان سعادت پہلے بینچ میں شامل تھے،پیر کو پہلے والا 3رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا،جائزہ ہوگاکہ آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے تو اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ...
    اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کا بینچ تبدیل ہوگیا۔  سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے حوالے سے اہم سماعت کل ہو گی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔  گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت  نے کی تھی۔ 
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بلال ملک نامی ملزم کو ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے حراست میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مصافحے کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی...
۱