چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔
چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔
چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری کی نیت سے آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب چور چوری کی نیت ریسکیو 1122 عارف والا کنویں میں گرگیا مدد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چور چوری کی نیت ریسکیو 1122 عارف والا کنویں میں گرگیا وی نیوز چوری کی نیت سے ا کنویں میں
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
اسلام آ باد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔