Nawaiwaqt:
2025-09-18@13:05:31 GMT
26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
26ویں آئینی ترمیم کےتحت آئینی اور ریگولر بینچ ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، کیس کو چلانے کیلئے نیا بینچ بنانا پڑے گا، کیس کی پیر کے لیے سماعت فکس کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس عرفان سعادت پہلے بینچ میں شامل تھے،پیر کو پہلے والا 3رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا،جائزہ ہوگاکہ آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے تو اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے،عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کرکےکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔