کراچی میں شک کی بنیاد پر بیوی کو قتل کرنے والا نجی ٹی وی کا کیمرا مین کیسے پکڑ میں آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے کچھ شواہد کی بنا پر شوہر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اُس نے قتل کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق 37 سالہ کلثوم کو سولجربازار تھانے کی حدود فلیٹ نمبر ایک شفیع شکیل قتل کیا گیا تھا۔
سولجر بازار انوسیٹی گیشن پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد قتل میں ملوث ملزم قمرعابدی کو گرفتار کر کے آلہ قتل ( چھری ) برآمد کر لی۔
ایس ایچ او سولجر بازا انسپکٹر زاہد کمبو نے بتایا کہ گرفتار ملزم قمر عابدی نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس کو جائے وقوعہ سے جو فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد ملے تھے ان کی روشنی میں ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے واردات کے لیے منصوبہ بندی کی تھی اور اُس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واردات سے قبل اپنے کمسن بیٹی اور اہلیہ کو نیند کی دوا کھلائی تھی جس کے بعد اس نے بیٹی اور اہلیہ کے سونے کے بعد اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کر کے ذبح کر دیا تھا۔
ملزم واردات کے بعد ہفتے کی صبح اپنے ڈیوٹی پر چلا گیا تھا ، ملزم کا معمول تھا کہ روزانہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بیٹی اور بیٹی کو گھر میں بند کر کے باہر سے دروازے کو تالا لگا کر جاتا تھا تاہم واردات کے بعد ملزم نے جاتے ہوئے گھر کا دروازہ بند نہیں کیا تھا۔
مقتولہ کی بیٹی صبح دیر سے جب نیند سے بیدار ہوئی تو اس نے ماں کی خون مین لت پت لاش دیکھ کر چیخ و پکار شروع کی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اطراف پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دی ۔
مقتولہ کے بھائی عاصم احمد کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 15 سال قبل محبت کی شادی کی تھی ، ملزم کو گزشتہ کئی سالوں سے اپنی اہلیہ پر شک تھا کہ اس کے کسی کے ساتھ تعلققات ہیں، ایک سال سے میری بہن کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کلثوم نے انہیں بتایا تھا کہ اس کا شوہر گھر کا خرچہ نہیں اٹھاتا اور نشہ بھی کرتا ہے ، گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کلثوم کپڑوں کی سلائی کرتی تھی، جو پیسے آتے ہیں وہ بھی لے لیتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی بہن کو اپنے گھر روک لیا تھا ، والدہ سے کہا تھا اسے واپس نہ جانے دیں، دو ماہ تک بہن ہمارے گھر میں رہے رہی تھی ، دو تین ماہ پہلے اس کےشوہر نے آکر کلثوم کو واپس لے گیا تھا ، بہن کے قتل کی اطلاع بھی اس کے شوہر نے ہی فون پر مجھے دی تھی جس پر میں نے اپنے بہنوئی سے کہا کہ آخر تم نے میری بہن کو قتل کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے کے مطابق گیا تھا شوہر نے تھی جس کے بعد تھا کہ
پڑھیں:
شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔