سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔
یہ بات انہوں نے حال ہی میں صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود بطور والدین مشترکہ طور پر بچے کی پرورش جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے، اور اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔
پروگرام کے دوران سائرہ یوسف سے وائرل ویلنٹائن ڈے تصویر پر بھی سوال کیا گیا، جس میں وہ اپنی بیٹی نوریح، شہروز اور صدف کنول کی بیٹی زہرا، اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ اس تصویر پر مداحوں نے سائرہ کے مثبت رویے کو سراہا تھا۔ سائرہ نے اس حوالے سے کہا کہ "زہرا، نوریح کی بہن ہے، اور جب بات نوریح کی ہو تو میں خود سے متعلق نہیں سوچتی۔”
A post common by Syra Yousuf (@syrayousuf)
واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور 2020 میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی، اور ان کے ہاں بیٹی زہرا کی پیدائش ہوئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔
“ہمیں ایک ہو کر نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، بلکہ اسکولوں کی تعمیرِ نو اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،” ملالہ کا کہنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہے اور قدرتی آفات کے باوجود ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہر بچہ، خاص طور پر ہر بچی، اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
ملالہ فنڈ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 6