بیٹی کی پرورش کے لیے اپنی انا قربان کی،سائرہ یوسف
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔
اداکارہ نے یہ بات صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود والدین کی مشترکہ ذمہ داری جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے۔ اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔
A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)
پروگرام میں ان سے ویلنٹائن ڈے کی وائرل تصویر پر بھی سوال ہوا جس میں وہ بیٹی نوریح، سابق شوہر شہروز سبزواری، صدف کنول کی بیٹی زہرا اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ مداحوں نے اس رویے کو مثبت قرار دیا تھا۔ سائرہ نے کہا: “زہرا، نوریح کی بہن ہے، اور جب بات نوریح کی ہو تو میں خود سے متعلق نہیں سوچتی۔”
یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، 2020 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ بعدازاں شہروز نے صدف کنول سے شادی کی اور ان کے ہاں بیٹی زہرا پیدا ہوئی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔