مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا۔ بی بی سی کے مطابق گجرات میں سرکاری کالج کی عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم لگانے پر کالج کے پرنسپل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جواب طلبی کے بعد کالج پرنسپل نے اپنا تحریری مؤقف ارسال کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے اقدامات سے بہت متاثر ہوں، اسی لیے کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا نصب کیا گیا۔
کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا، محض حوصلہ افزائی کے ارادے اور بغیر کسی سیاسی تشہیر کے یہ کام کیا جو وزیرِاعلیٰ پنجاب کی تعلیم کے شعبے میں کارکردگی کا اعتراف تھا، جن میں لیپ ٹاپ سکیم، سکالر شپ پروگرام، طالبات کے لیے موٹر سائیکل اور کالجز کو بسیں فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں، کالج کے طلباء وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اِن اقدامات سے بہت متاثر تھے۔(جاری ہے)
پرنسپل نے مؤقف اپنایا کہ کالج کے طلباء نے ہی مجھ سے درخواست کی تھی کہ میں مریم نواز کی کوششوں کو تسلیم کروں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کروں، میرا مقصد صرف اور صرف طلباء کے مثبت جذبات کی حوصلہ افزائی اور احساس کو فروغ دینا تھا، تاہم مجھے دلی طور پر افسوس ہے کہ یہ عمل محکمہ تعلیم کو پیشگی اطلاع یا منظوری کے بغیر کیا گیا، محکمہ تعلیم کے نوٹس کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویر والا جھنڈا فوری طور پر اتار دیا گیا۔ .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تصویر والا مریم نواز کی کالج پرنسپل
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.
Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔