نیٹ فلکس کی نئی کورین ویب سیریز نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سیول: نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر ’کرما‘ ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔
’کرما‘ کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔ یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پُراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں – وہی چہرے جنہوں نے پہلے بھی Hometown Cha-Cha-Cha اور Six Flying Dragons جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے ڈرامے کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: "کرما دل دہلا دینے والا اور تسلی بخش دونوں تھا۔ جو کرو گے، وہی بھگتو گے – اتنی شدت سے کبھی محسوس نہیں کیا!" ایک اور نے کہا: "یہ شو تو دماغ ہلا دینے والا ہے، کرداروں کی آپس کی کہانیوں کا جُڑنا لاجواب تھا!"
اس ڈرامے کو اس کی نفسیاتی گہرائی، اخلاقی سبق، اور سنسنی خیز کہانی کی وجہ سے 2025 کا سب سے زیادہ چرچا ہونے والا کے-ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت کی کہ ٹاس کے بعد شیک ہینڈ (مصافحہ) نہیں ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستانی میڈیا منیجر کو یہ بھی کہا تھا کہ یہ تمام مناظر “ریکارڈ” نہ کیے جائیں۔
میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے جواب دیا کہ “بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے”، اور بعد میں یہ بات کہی گئی کہ یہ ہدایات دراصل بھارتی حکومت کی طرف سے آئی تھیں۔
پاکستان کا سخت مؤقف
پی سی بی نے اس واقعے کو کرکٹ کی روح کے منافی قرار دیا ہے اور آئی سی سی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں اپنے باقی میچز نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کروائی ہے۔ میچ ریفری کا رویہ کرکٹ کے جذبے اور اصولوں کے خلاف تھا، ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔”
سیریز پر اثرات؟
جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ماہ آل فارمیٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی ہے، جس میں اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن اب پاکستان نے کھل کر کہہ دیا ہے کہ وہ ان کی موجودگی میں یہ میچز قبول نہیں کرے گا۔
یہ تنازع ایشیا کپ اور پاکستان کی ہوم سیریز، دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرے۔