مویشی منڈی میں لوٹ مار کی غرض سے گھومنے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔
گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔
گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے بتایا کہ وہ اس سے قبل دو بار گرفتار ہوچکا ہے واضح رہے کہ ناردرن بائی پاس پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مویشی منڈی کی غرض سے
پڑھیں:
اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
اسلام آباد:اسلام آباد تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے حقیقی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔