علی امین گنڈاپور کی وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو سنگین دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی
معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے.
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائیت کو منفی انداز سے ابھارا اور کہا، پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے "میرے صوبے" میں داخل ہوکر دکھائے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نےانہیں گورکھ پور کے پولیس چیک پوسٹ پر روک دیا۔
علی امین نے پولیس اہلکاروں پر دھونس جمانے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے نظر انداز کر دیا۔ اس پر علی امین نے دھمکیاں دیں اور پولیس اہلکاروں کے سامنے کہا ، " پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے.موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے۔"
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
دل چسپ بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا کوئی انتظامی اختیار نہیں اور نہ ہی اڈیالہ جیل کے اطراف سڑکوں پر حفاظتی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں۔
Waseem Azmet
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔