علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر روک دیا، جس کے باعث موقع پر شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس عدالت کا حکم موجود ہے۔ میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں اور مجھے جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔"
بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد
گورکھپور ناکے پر ان کے سکیورٹی پروٹوکول کو بھی روکا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی آفیسر سب انسپکٹر سلیم قریشی نے پولیس سے مذاکرات کیے اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کو آگے جانے کی اجازت دی جائے۔
کچھ دیر بعد علی امین گنڈا پور پیدل ہی جیل کی طرف روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ناکہ عبور کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما ایک پبلک سروس سوزوکی میں سوار ہو کر جیل کی جانب روانہ ہوئے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر تھا، جس کے باعث تحریک انصاف کے اہم رہنما، بشمول صوبائی وزیر سہیل آفریدی، شاہد خٹک، محسن جتوئی، ذوالفقار خان نوشہرہ، فتح اللہ برکی، معظم جتوئی اور ایم این اے جمال احسن، بھی گورکھپور ناکے پر پہنچے اور بعد ازاں جیل کی جانب روانہ ہوئے۔
حساس صورتحال کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
آزاد کشمیر کے پہاڑ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھے
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور جیل کی جانب اڈیالہ جیل وزیر اعلی
پڑھیں:
فرانس کا پاکستانی اخبار فروش کو اعلیٰ سول ایوارڈسے نوازنے کا اعلان
پیرس: فرانس نے نصف صدی سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی شہری کو اپنے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔
73 سالہ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 سے پیرس کے معروف اور فیشن ایبل علاقے لاطینی کوارٹرمیں سڑکوں، ریستورانوں اور دیگر مقامات پر اخبارات بیچ رہے ہیں۔
ٹی وی اور انٹرنیٹ کے باعث جب اخبارات کی مانگ میں کمی واقع ہوئی تو انہوں نے اخبارکی فروخت کےلئے مزاج کا سہارا لیا۔
ستمبرمیں فرانسیسی صدر علی اکبر کوایوارڈ سے نوازیں گے
فرانسیسی حکومت کی جانب سے ان کی طویل خدمات، محنت اور کمیونٹی سے وابستگی کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ ستمبرمیں فرانسیسی صدرایمانوئیل میکخوال علی اکبر کو دی نیشنل آرڈرآف میرٹ سے نوازیں گے۔یہ ایک ایساانعام ہے جو فرانسیسی حکومت کی جانب سے ملک کےلئے سول یافوجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیاجاتاہے۔
علی اکبرکیاکہتے ہیں
علی اکبرکاکہناہے کہ میرا اخباربیچنے کا ایک خاص طریقہ ہے،میں کوشش کرتاہوں کہ کوئی مذاق کروں تاکہ لوگ ہنسیں۔میں مثبت رہنے کی کوشش کرتاہوں اور ایک خاص ماحول بناتاہوں،اسے ہم زندگی کی خوشی کہتے ہیں۔
ان کاکہناہے کہ میں لوگوں کی جیبوں کی بجائے ان کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرتاہوں،میں لوگوں کوہنساتاہوں ،انہیں خوش رکھتاہوں۔
Post Views: 2