بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے 40 سے 50 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا، دشمن کے پانچ جدید جنگی طیارے، ڈرونز اور متعدد فوجی چوکیاں تباہ کی گئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا لیکن پاک فضائیہ نے انہیں خاک میں ملا دیا۔ یہ صرف طیارے نہیں گرے، بھارت کا غرور اور مورال گرا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کِل تکنیک سے گرایا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
انہوں نے انکشاف کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا اور بھارتی فوجیوں کو سفید جھنڈا لہرانا پڑا جو ان کی شکست کا ثبوت ہے۔ہم نے پہلے چائے پلائی تھی، اب ہوم ڈیلیوری کی ہے۔ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو کسی بھی وقت، کہیں بھی جواب دینے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔ جواب آئے گا ضرور آئے گا لیکن کب اور کیسے دینا ہے، اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
انہوں نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا خود مان چکا ہے کہ پاکستان نے طیارے گرائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے حکمت عملی تبدیل کر رہا ہے لیکن دشمن چاہے جو بھی حربہ آزما لے، قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پوری دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی متحد ہیں۔
عطاء تارڑ نے خطاب کے اختتام پر پاکستانی شاہینوں کو قومی اسمبلی سے سلام پیش کیا اور واضح پیغام دیا کہ دشمن اگر کوئی غلط فہمی رکھتا ہے تو اسے جلد مایوسی ہوگی۔
کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی جارحیت پر وزیرِاعظم، تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں: رمیش سنگھ اروڑا
وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا—فائل فوٹووزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر وزیرِ اعظم اور تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں۔
لاہور میں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے تحت سیمینار سے خطاب میں وزیرِ اقلیتی امور نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف بہترین جنگی حکمتِ عملی استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد وزیرِ اعظم اور تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں۔
رمیش سنگھ اروڑا نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ اور عزت دے رہی ہے، ہم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، پاکستان کے اندر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔