پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ ابھی بھی جمع کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں سے ڈرونز گرنے کی اطلاعات آرہی ہیں۔

لاہور

والٹن کے علاقے میں 3 سے زائد ڈرونز گرا دیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

Pakistan Downs 12 Indian Drones #Pakistan’s military shot down 12 #Indian drones that violated its airspace at various locations overnight, according to military spokesman Lt.

Gen. Ahmad Sharif Chaudhry.

One of the drones targeted a military installation near #Lahore, causing… pic.twitter.com/2SSlTZKjKG

— Pak Afghan Affairs (@Pak_AfgAffairs) May 8, 2025

کراچی

کراچی میں فلٹر پلانٹ نزد گلشن حدید ایک ڈرون گرایا گیا ہے۔ اس کے عکلاوہ ملیر شرافی گوٹھ میں بھی انڈین ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ہے۔

راؤلپنڈی

مقامی پولیس نے راؤلپنڈی اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈرون گرنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مارگرائے جانیوالے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟

اٹک

اٹک کے علاقے جبی کسراں میں ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

گھوٹکی

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے لغاری گوٹھ میں پیش آیا۔

ننکانہ صاحب

پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں دھارووالی گاؤں میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ ککے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔

پاکستان میں گر کر تباہ ہونے والے ایک بھارتی ڈرون کا ملبہ

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کے علاقے ڈنگہ میں بھی ایک ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے پرزے حکام کی طرف سے اکھٹے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار

چولستان

پاک فوج نے چولستان میں بھارتی ڈرون کو سرحد کے قریب ہی گرا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈرون علاقے کی سرویلینس کے لیے بھیجا گیا تھا۔

شیخوپورہ

شیخورہ میں کھیتوں میں ایک بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گر کر تباہ ہوگیا بھارتی ڈرون کے علاقے کے قریب

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا