پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل آزادی مارچ کیس میں بری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل کو دونوں کیسز سے بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سنایا، جنہوں نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ زرتاج گل کے خلاف مقدمات میں شواہد ناکافی ہیں لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت کو 27 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر اہم رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زرتاج گل
پڑھیں:
بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک رول ماڈل ہیں بلکہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رومہ مٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھا اور نوجوان نسل کو ملک کی خدمت کے لیے حوصلہ و عزم دیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحت، کامیابیاں اور طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات کے مطابق 21 ستمبر کو کسی قسم کا جشن یا کیک کاٹنے کی تقریبات نہیں ہوں گی۔ ملک اس وقت سیلابی آفات اور عوامی مشکلات سے دوچار ہے، اور ایسے حالات میں جشن منانے کے بجائے خدمتِ خلق کو اولین ترجیح دینا ہی اصل پیغام ہے۔
رومہ مٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پہلے ہی متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں اور چیئرمین کی سالگرہ کے دن کو بھی سیلاب متاثرین کی خدمت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں اور یہ وسائل براہِ راست متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر صرف کیے جائیں گے۔