فیصل آباد: 98 مقدمات میں مطلوب 2 ڈاکو مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
فیصل آباد میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے تھانہ صدر جڑانوالہ اور سمن آباد کے علاقوں میں ہوئے۔
کراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
فیصل آباد کے علاقے صدر جڑانوالہ میں 30 مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔
سمن آباد میں دوطرفہ فائرنگ سے 68 مقدمات میں ملوث کامران عرف کامی ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقدمات میں
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔