بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑجواب ملےگا۔بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لیے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصارکے سامنے شمعیں روشن کیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ادھر سدھنوتی، ہٹیاں بالا اور آٹھ مقام پر بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی جب کہ چارسدہ اور نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔خیال رہے کہ منگل او ربدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت

اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔

شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

صدرِ مملکت نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی خام خیالی
  • صدرِ مملکت کا ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست رہنماء کو خراجِ تحسین
  • میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
  • پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو 67 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
  • پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو 67 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
  • زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت