پاکستان کے تین بڑے ایئر پورٹس بند کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر تینوں شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئیں، مسافرتازہ ترین صورتحال کےلیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کریں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و روانگی ایئرٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط کردی گئی، پروازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ضروری ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے
لاہور کے لیے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، مسقط سے لاہور آنے پرواز پی کے 230 اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لی گئی۔ نجی ائیرلائن کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز بھی اسلام آباد اتار لی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعے کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا تھا۔
انجینئرز نے سی ای او پی آئی اے کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی تھی، جس سے پی آئی اے کی پروازوں کو شدید متاثر ہونا پڑا۔
اس ہڑتال کے نتیجے میں گزشتہ رات 8 بجے کے بعد پی آئی اے کی 12 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، جس کے باعث مسافروں خاص طور پر عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ وہ تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قومی ائیرلائن کے سی ای او کا رویہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔
اس صورتحال کے باوجود، پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔