وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 8 مئی کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں وار بک کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یوا جس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں تمام اداروں کو وار بک رولز کے تحت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اداروں کی باہمی کوآرڈینیشن کے لیے لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج نجی و سرکاری اسکولز و کالجز بند رہیں گے، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے 8 معصوم شہری شہید جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکولز اسلام اباد پاک بھارت کشیدگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکولز اسلام اباد پاک بھارت کشیدگی وفاقی دارالحکومت اسلام اسلام آباد کے مطابق اسلام ا
پڑھیں:
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 54 افراد متاثر ہوئے جن میں سے کچھ کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ بعض افراد کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر تفتیش میں مصروف ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس چیف کے مطابق دو اسپتالوں میں متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے خصوصی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ واقعہ ابھی پیش آیا ہے، اس لیے تحقیقات جاری ہیں۔”