برطانیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےتیار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی کرانے میں مددکیلئے تیار ہیں، ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں۔برطانوی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لیے تیار ہیں، علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب روس نے بھی پاکستان بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکامطالبہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان بڑھتے فوجی تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔ادھر جاپان نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پرزور دیا ہے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت
پڑھیں:
امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان اوربھارت جانے سے روک دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) امریکہ کے بعد برطانیہ کی حکومت نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نیسفری انتباہ میں اپنے شہریوں کو پاک بھارت بارڈر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ علاقے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خطرناک ہو سکتے ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خطے کا سفر ملتوی کر دیں جب تک حالات معمول پر نہ آئیں۔