اسلام آباد : بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،مشیر قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا اور بھارتی جارحیت،پاک فوج کے دندان شکن جواب اورآئندہ کےلائحہ عمل پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان میں چھ مقامات پربزدلانہ حملےکیے، جس میں بچوں اور خواتین سمیت چھبیس معصوم پاکستانی شہید اورچھیالیس زخمی ہوئے، بھارت نے مظفرآباد میں مسجد بلال، کوٹلی میں مسجد عباس، احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کے ساتھ ساتھ مرید کے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارت نےاسٹینڈ آف ہتھیار استعمال کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا ، بھارت نے مریدکے،بہاولپور،کوٹلی اورمظفرآبادمیں حملےکیے، بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچے شہید ہوئے تھے۔

بعد ازاں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے5طیارے مار گرائے، طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی ایس یو30شامل ہے، بھارتی طیاروں کوبھارتی فضائی حدودمیں ہی مارگرایا۔

پاک فضائیہ نےمنہ توڑکارروائی کےدوران ایک ڈرون بھی مارگرایا اور بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیا تھا۔

پاک فوج نے میزائل حملے میں کنٹرول لائن پر دودھنیال سیکٹر میں دشمن کی پوری پوسٹ کا صفایا کر دیا، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار اور چھتری پوسٹیں تباہ کردیں۔

پاک فوج کی کارروائی پر جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے پچاس فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی چالیس بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارت نے پاک فوج

پڑھیں:

فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں، آپ لوگوں نے محنت سے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجا، میں کیوں نہ آگے بڑھ کر آپ کو سلام پیش کروں؟

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی دنیا میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اس پر میں آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

وزیراعظم نے اوورسیز کے لیے اشعار بھی پیش کیے اور معرکہ حق میں جیت پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کاکول میں پہلگام واقعے سے پاکستان کی لاتعلقی کا اظہار کیا اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمسایہ ملک نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور دشمن نے پاکستان حملہ کردیا لیکن ہم نے ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس کردیے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب مجھے اجازت دیں کہ دشمن کو سبق سیکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد

وزیراعظم نے کہا کہ عرب ممالک کے ایک سربراہ نے مجھ سے پوچھا کہ فتح کی وجہ بننے والی 2 باتیں کونسی ہیں۔ میں نے جواب دیا کہ پہلی، فوج کی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارتیں اور دوسری، سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی
  • شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریفے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
  • شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے