نئی دہلی/راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج زمینی اور فضائی طور پر دشمن کو بھرپور نقصان پہنچا رہی ہیں لیکن میں آپ کو تصدیق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ بھارتی فضائیہ کے کم از کم دو طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

“ اطلاعات کے مطابق ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا، تین بجے کے بعد سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اور جہاز اونتی پورا کے قریب تباہ ہوا ہے۔ پاکستان نے برنالہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کا ایک ڈرون بھی مار گرایا، بعد ازاں مزید دو طیارے بھی مار گرانے کی خبریں آئیں، یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کی فائرنگ، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان میں بھارتی میزائل حملوں میں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت 8 افراد شہید ہوگئے، بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے بغیر میزائل داغے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جن میں 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے گئے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 4 شہید، 31 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی، کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16 سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا، مریدکے میں مسجد پرحملہ ہوا جس میں ایک شہید، ایک زخمی اور 2 لاپتا ہوئے، سیالکوٹ میں گاؤں پر 2 گولے گرے، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، شکرگڑھ پر 2 حملے ہوئے، ڈسپنری کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا صبح دورہ کرایا جائے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

ویب ڈیسک : نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔

ہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی