2025-05-06@11:14:49 GMT
تلاش کی گنتی: 40817
«صوبوں کا»:
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جسے دونوں رہنماؤں نے "انتہائی مفید اور دوستانہ" قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اردگان نے انہیں مستقبل میں ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ وہ خود بھی جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر نے بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جامع اور مثبت رہی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے خاتمے، شام کی صورتحال اور غزہ کے تنازع پر بات چیت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری "فضول مگر خطرناک جنگ" کا فوری...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )بھارت کی جانب سے بگلیہار ڈیم پر بنائے گئے سپل ویز بند ہونے کے باعث دریائے چناب میں تین روز کے دوران پانی کا بہاﺅ 90 ہزار کیوسک سے دس ہزار کیوسک تک آگیا ہے رپورٹ میںپریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو مطلع کیے بغیر بگلیہار ڈیم کے سپل ویز بند کر دیے ہیں ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جموں کے علاقے رام بن میں دریائے چناب پر بنے بگلیہار ڈیم کے سپل ویز بند نظر آ رہے ہیں صرف ایک سپل وے سے پانی خارج کیا جارہا ہے بھارت نے اپریل میں پہلگام حملے کو جوازبناتے ہوئے یکطرفہ اقدام...
بیرسٹر گوہر —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک بھارت مودی کا ہے تو ایک سیکولر ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے۔انہوں نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر اظہارِ خیال کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایوان میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 9 سال کے مذاکرات کے بعد ہوا تھا، مودی نے پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔ مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر بہت اچھا کیا، فاروق ستار فاروق ستار نے کہا کہ مودی مائنڈسیٹ نے ثابت کیا...
چین اور یورپی پارلیمنٹ کا بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے،پوری پاکستانی قوم جنگ جیسی سنگین صورتحال میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی،اس ملک میں ایک جماعت نے ایسا خراب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ملک عدم استحکام کی جانب چلا جائے۔منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جو پیغام انڈیا کو دیا پانی کے معاملے پر وہ صاف ہے، اگر آپ پانی روکے گے تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ،انڈیا میڈیا چینل...
چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ مقصد کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچاس برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین نے مضبوط اقتصادی باہمی تعلقات قائم کیے ہیں اور اس دوران باہمی سالانہ تجارتی حجم 2.4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 785.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو 300 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے...
چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران آمدورفت میں تیزی کا رجحان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، یکم سے 5 مئی تک (یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران) پورے چین میں لوگوں کی آمدورفت کی تعداد 1.46594ارب ٹرپس رہی ، جس کی روزانہ اوسط 293.19 ملین رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10.896 ملین چینی اور غیر ملکی افراد کی آمد و رفت ہوئی، جس کی روزانہ اوسط 2.179 ملین ہے، جو گزشتہ...
اسلام ٹائمز: سید عباس عراقچی نے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی صدر مملکت آصف علی زرادری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اپنے اس دورہ میں سید عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کو خطہ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خطہ کے بدلتے حالات کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہمسائیہ برادر ملک ایران نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر مختلف دہشت گرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برایے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربیت دے کر بیچ دیا جاتا ہے، ان کو مختلف تنظیموں کو بیچا جاتا ہے۔ علاقائی ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی ایک چیلنج ہے، یہ پاک افغان تعلقات کو ڈینٹ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہم ضرب عضب کے بعد ٹی ٹی پی کے مسئلے کو حل کر سکتے تھے، اس...
نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملالہ نے سوشل میڈیا پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا عکس شیئر کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے شدید بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی دل دہلا دینے والی ہے، جہاں معصوم فلسطینی بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ملالہ نے کہا، "میں ان بچوں کی حفاظت اور بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہوں، اور دنیا سے مطالبہ کرتی...
بھارتی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی تبدیلی کی بازگشت پھر سنائی دینے لگی۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بی سی سی آئی اہم فیصلوں پر غور کر رہا ہے۔ روہت شرما فی الحال ٹیسٹ کپتان برقرار ہیں تاہم ان کی عمر اور حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ ان کی آخری بڑی سیریز ثابت ہو سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں خود کو ڈراپ کرنے کے بعد روہت شرما کی قیادت پر سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔ نائب کپتان جسپریت بمراہ کو بھی ورک لوڈ اور انجری مسائل کے باعث اس ذمہ داری سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ نوجوان بلے باز شبمن گل اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نائب کپتانی کے لیے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برایے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربیت دے کر بیچ دیا جاتا ہے، ان کو مختلف تنظیموں کو بیچا جاتا ہے۔ علاقائی ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی ایک چیلنج ہے، یہ پاک افغان تعلقات کو ڈینٹ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہم ضرب عضب کے بعد ٹی ٹی پی کے مسئلے کو حل کر سکتے تھے، اس وقت کچھ سرحد پار چلے گئے، کچھ یہاں سلیپر سیل میں بدل گئے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اہم وقت وہ بھی آیا جب افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کو خطرہ سمجھتے ہوئے ان کی...
بھارتی نوجوان نے صحافی کے سامنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی صحافی نوجوان کو پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کرتا ہے لیکن وہ نوجوان انکار کردیتا ہے جس پر صحافی کہتا ہے کہ آپ بھارت میں رہتے ہوئے پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں آپ کو ذرا بھی شرم نہیں آ رہی۔ نوجوان نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، مجھے شرم نہیں آرہی لیکن آپ جو خبر بنا رہے ہیں آپ کو شرم نہیں آرہی؟‘ An Indian boy said “Pakistan Zindabad”. ???? pic.twitter.com/1oGC3SPeVf — Jalaad ???? حمزہ (@SaithHamzamir) April 26, 2025 نوجوان کا...
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے منظور، 2 ججوں کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 377ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 377ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 232روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کے اب تک بیشتر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی...
پاک فوج کے سابق افسران نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے ہمراہ 20 لاکھ سے زائد ایکس سروس مین بھی ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سےمتعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان اور افواج پاکستان کی وجہ سے ہیں اور ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ’بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ملکی...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں اسکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مریم نواز کا جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکماجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن اسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ کے 2 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔نظرثانی درخواستیں 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف 2 ججز نے مسترد کی ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے نظرثانی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے والے ججز میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ وہ نظرثانی مسترد کر رہی ہیں اور اپنی وجوہات دیں گی۔ مخصوص نشستوں کا کیس: اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیاکثریتی ججز نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن...
شوکت یوسفزئی---فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کو اندازہ ہوچکا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، فورم یہ ہوتا ہے کہ جب آپ ہماری تجاویز سنیں۔ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتکاری میں تیزی آنی چاہیے، مستقل طور پر سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے، سفارتی طور پر...
—فائل فوٹو پی این ایس سی کا جہاز بھارت کےلیے کارگو لے کر بھارتی کانڈلہ پورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا جسے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سنگاپور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ شپ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے کارگو جہاز میں بھارت کےلیے لکڑیاں موجود ہیں، جہاز میں موجود کارگو ایک سے دو دن میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پی این ایس سی کی شپنگ اسٹیٹس رپورٹ میں کارگو کے سنگاپور میں اتارے جانے کا ذکر موجود ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں...
---فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن سے متعلق خاص اقدامات ہونے چاہئیں۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد—فائل فوٹو آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.3 فیصد پر آنے سے مزید کمی ناگزیر تھی۔انہوں نے کہا کہ صنعت بدستور شدید لکویڈیٹی بحران کا شکار ہے، سرمائے کی لاگت ناقابل برداشت ہے، حالیہ ٹیکس ترامیم ’ظالمانہ‘ ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردیاسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ٹیکس ترامیم قانون کی حکمرانی کو کمزور اور ٹیکس دہندگان کے حقوق سلب کرتی ہیں،...
— فائل فوٹو شیخوپورہ کے اکبر بازار میں اسٹیشنری کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کتابوں اور اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جیکب آباد: آگ لگنے سے 3 دکانیں راکھ کا ڈھیر، 1 شخص زخمیجیکب آباد کے علاقے سومرا شاخ کے قریب 3 دکانوں میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 3 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ...
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ...
سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی سالمیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں لڑنا چاہتا، جو بھی پوچھے گا، اسے کہوں گا کہ عمران خان بھی اتنا ہی اچھا ہے جتنا ہمارا لیڈر، کیونکہ آج معاملہ صرف پاکستان کا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے باوجود پہلگام حملہ نہ روک سکا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مکار بھی ہے، بدنیت بھی اور بے وقوف بھی، لیکن پاکستان متحد ہے اور...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )بھارتی وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو 7 مئی کو سول ڈیفنس کی مشقوں کا حکم دیا ہے پہلگام میں حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اسے کافی اہمیت دی جا رہی ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل فائر سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے یہ ہدایت 5 مئی کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں کو بھیجی گئی ہے انڈیا کے شہری دفاع کے قوانین کے مطابق وزارت داخلہ کو ریاستوں کو اس طرح کی فرضی مشقیں کرنے کی...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 6100 روپے اضافے کے بعد 356100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5232 روپے اضافے کے بعد 305300 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 279868 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 3377 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے کی...
وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام، پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے اصولی اور واضح مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جو ہمارے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برطانوی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ اس دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے جن میں وہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کریں گے۔دورے میں وزیر خزانہ جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے ہونے والے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ہونے والے مذاکرے میں پاکستان...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا ممتاز نے حال ہی میں ایک پروگرام میں ہوائی سفر سے متعلق اپنے خوف اور ایک یادگار واقعے کا ذکر کیا ندا ممتاز نے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہوائی جہاز میں سفر سے بچپن سے ہی ڈر لگتا ہے اور ہمیشہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ جہاز کسی بھی وقت تباہ ہو جائے گا لیکن مجبوری کے تحت سفر کرنا ہی پڑتا ہے انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ سے کراچی واپس آرہی تھیں اور جیسے ہی جہاز میں بیٹھیں تو خوف سے بچنے کے لیے فوراً سو گئیں کیونکہ انہیں یہی طریقہ سب سے بہتر لگتا ہے...
ہرعہدکی پیشانی پرکچھ سوال وقت کی آگ میں کندہ ہوتے ہیں،سوال جوصرف زخم نہیں ہوتے ، سمت کاتقاضاہوتے ہیں۔جب قومیں خواب بھول بیٹھیں، جب ملتیں نقشِ پاکی بجائے زنجیروں کاتعاقب کرنے لگیں،اورجب دل ایمان کے بجائے قومیتوں میں تقسیم ہوجائیں،توتب ایک صدااٹھتی ہے جورگِ جاں میں لرزہ پیداکرتی ہے۔ یہ تحریرایسی ہی ایک صداہے،تاریخ کے سینےمیں گونجتی ہوئی،شعورِامت کوجھنجھوڑتی ہوئی۔یہ محض الفاظ کامجموعہ نہیں، بلکہ اس خواب کی تجدید ہے جو بدرکی خاک پرابھرکرمکہ کوجھکاگیا،جواندلس کے ساحلوں سے نکل کردجلہ وفرات میں بہا،جو قسطنطنیہ کی فصیلوں سے ٹکراکروقت کی کروٹ بدل گیا۔ یہ وہ بیانیہ ہے جوامتِ محمدیہﷺکومحض ماضی کے فخرمیں نہیں،مستقبل کی تعمیر میں یکجادیکھناچاہتا ہے۔ یہ وہ دستک ہے جو دروازے پرنہیں،دلوں پر دی جارہی ہے۔یہ وہ پکارہے...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہ سعادت صرف مسلمانوں کو حاصل ہے کہ ان کے پاس نہ صرف قرآن کریم اصلی حالت میں محفوظ وموجود ہے بلکہ قرآن کریم کی تشریحات وتعبیرات میں حضرت محمد رسول اللہ ا کی تعلیمات بھی تمام تر جزئیات وتفصیلات کے ساتھ موجود ہیں اور نسل انسانی نے جب کبھی آسمانی تعلیمات کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا، اسے یہ چیز صرف اور صرف مسلمانوں کے ہاں سے ہی ملے گی اور دنیا کا کوئی مذہب انسانی سوسائٹی کی اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے آخری کتاب قرآن کریم اور آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ ا کے ارشادات وتعلیمات کی حفاظت کا ایسا فول پروف...
پہلگام کےواقعےکےبعدسے پاک بھارت فضائوں میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں ،بدمعاش نریندر مودی کی جنگی بڑھکوں کی وجہ سے خطے میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، انچاس کروڑ سے زائد بتوں کاپجاری نریندرمودی ایک وحدہ لاشریک رب کے نام لیوائوں کو مٹا ڈالنے کا خواب دیکھ رہا ہے،وشواہندوپریشد، بی جےپی اورآرایس ایس کےہندودہشت گرد پاکستانیوں کے قتل عام کےمنصوبے بنارہےہیں ، انڈین ٹی وی چینلزپر بیٹھے بندروں کے تو بس میں نہیں، ورنہ انکی کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ وہ سٹوڈیو میں بیٹھے بیٹھے اپنی ’’مغلظات‘‘ سے ہی پاکستان تباہ کر دیں،منظر نامہ ادھر کا بھی عجیب ہے ،کوئی مولوی صاحب دیوبند میں چائے پینے کے لئے تاولا ہواجا رہا ہے ،کسی کو بریلی کا حلوہ کھانے...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔ این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔ یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔ یہ ریڈار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) سترہویں صدی میں مغلوں کی تعمیر کردہ دہلی کے تاریخی لال قلعے پر آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم کے پوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم کے دعوے کو پیر کے روزمسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے پوچھا کہ "صرف لال قلعہ ہی کیوں؟ فتح پور سیکری اور تاج محل کیوں نہیں؟" یہ دونوں عمارتیں بالترتیب 16ویں صدی کے آخر میں اکبر نے اور 17ویں صدی میں شاہ جہاں نے بنوائی تھیں۔ جسٹس کھنہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا،"کیا آپ اس پر بحث کرنا چاہتی ہیں۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست مسترد کردی۔ سلطانہ بیگم، جو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے فوری امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ میں فلسطینی بچوں کے لیے فوری امداد اور ریلیف اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’غزہ میں فلسطینی بچوں کو بھوک اور موت کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، بچوں کے بگڑتے حالات دیکھ کر دل دہل جاتا ہے‘۔ ملالہ یوسفزئی نے بچوں کی سلامتی اور صحت کے لیے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’میں ان کے تحفظ اور مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، میں فوری امداد اور امداد...
(گزشتہ سےپیوستہ) لڑکی جبین طویل ظلم برداشت نہ کر سکی، یہ فروری کے شروع میں فوت ہو گئی اور اس کی لاش 9دن کمرے ہی میں پڑی رہی جب کہ لڑکا زندگی کی سرحد پر بیٹھ کر موت کا انتظار کرتا تھا، یہاں تک میرے نبی محمدالرسول ﷺ کی حدیث مبارکہ ﷺ نے کام کر دکھایا اور گائوں کے کسی شخص کو ان پر رحم آ گیا اور اس نے تھانے میں گمنام خط لکھ دیا، بہن بھائیوں کی دوسری خوش نصیبی یہ رہی کہ نیا ڈی پی او احمد محی الدین ٹرانسفر ہو کر چکوال آ گیا۔ یہ ڈی پی او کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر بھی تھا۔احمد محی الدین کے نوٹس میں جب خط آیا تو اس...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی تصادم سے گریز کریں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں ترجمان کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال بھارتی اشتعال انگیزی اور 23 اپریل کی بھارتی کارروائیوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے...
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر رقم پورے ملک سے اکٹھی ہو رہی ہے تو اس پر تمام صوبوں کا برابر کا حق ہے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 80 ارب روپے میں سے وفاق کو 42.5 فیصد حصہ ملے گا تو باقی رقم کہاں جائے گی؟ رضا ربانی نے جواب دیا کہ یہ حصہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تقسیم ہو گا جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ یہ 80...
آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔مظفرآباد میں موجود ڈرائیور کے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کردی۔(جاری ہے) مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔بھتیجے کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لے کر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔ سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔ جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی،...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان قومی نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔ قومی اسمبلی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد مقتولین کا خون جمنے سے قبل ہی بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی، سرحدیں بند کردیں اور نتائج سے دھمکانا شروع کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میں پاکستان عوام اور دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا اس جرم...

ایئر فرانس‘ لفتھانسا‘ ایمرٹس ’سوئس ایئرزسمیت کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )دنیا کی متعددبڑی ہوائی کمپنیوں نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا ہے اور بھارت کے لیے پروازیں متبادل روٹ استعمال کررہی ہیں ایئر فرانس‘ جرمن ایئرلائن” لفتھانسا“ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’ایمرٹس“سوئٹزلینڈکی ”سوئس ایئرز“سمیت متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کر رہی ہیں.(جاری ہے) بین الاقوامی ادارے” روئٹرز“ کے مطابق ایئر فرانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایئرلائن نے اگلے نوٹس تک پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ پروازوں کا دورانیہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے معذرت کی ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جولین ووڈ نے کہا کہ "ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں اور جو نتائج سامنے آئے ہیں، ان سے ہم خوش نہیں۔ ہماری 4 سے 5 وکٹیں جلدی گر گئیں، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم حاصل نہیں کر سکے جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ "آپ میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی ٹیم مسلسل...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام ’’پاکستان تک رسائی کے دن‘‘ کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ’’پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر گول میز...
پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش آج تیرہویں روز بھی برقرار ہے، جس کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ گزشتہ 12 روز کے دوران بھارتی ایئرلائنز کی 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی کئی پروازیں اس بندش سے متاثر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب کے ذریعے پرواز کرنا پڑ رہا ہے۔ ان طویل راستوں کی وجہ سے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کرکے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرتا ہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے جنگی جنون بھڑکانا شروع کیا، بھارت اور اسرائیل کے درمیان گٹھ جوڑ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ نظریاتی ہے، یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں، کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں میں بھارت مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی...

سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کرتا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ پیلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی الزامات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پاکستان کو اپنی داخلی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی کا راستہ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
—فائل فوٹو محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت امن و امان کےلیے کسی شخص کو 90 روز کےلیے تحویل میں لیا جاسکے گا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اختیارات تفویض ہوں گے جبکہ سیکریٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت صوبائی ریویو بورڈ دے گا۔ حکومت پنجاب کا فنانس ایکٹ میں تبدیلی کا مسودہ تیار حکومت پنجاب نے فنانس ایکٹ میں تبدیلی کا مسودہ تیار کرلیا۔ یہ ریویو بورڈ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تشکیل دیں گے۔ صوبائی ریویو بورڈ کے سربراہ اور 2 ممبران ہائی کورٹ کے موجودہ...
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے۔نارووال میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات سے متاثر ہو کر کسی نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس کی چلائی ہوئی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ گولی مجھے روز یاد دلاتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے پارٹی سے مشاورت کےلیے وقت مانگا اور پھر انکار کیا، مقامی سیاست سے متعلق اُن کے کچھ خدشات تھے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کو خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے: اعظم سواتیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحقمستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا،...
اسکرین گریب سینیٹ کی نشست کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سب پیپلز پارٹی کے ڈر سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بار بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو ٹیکس سے مستثنا قرار دیا جائے۔ منصورہ لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پاک بھارت تعلقات، کشمیر کی صورتحال، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ملکی معیشت جیسے اہم قومی و بین الاقوامی امور پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ظالمانہ ٹیرف پروفیشنل طبقے کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے، حکومت صرف اشرافیہ کو فائدہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام کسان کو اس کی گندم کی قیمت بھی پوری نہیں مل رہی، کپاس کی فصل تیار ہے مگر پانی کا بحران...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ نامزد کرکٹرز میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، اور بنگلہ دیش کی اننگز سے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔ بیرسٹر گوہر کا...
بھارتی حکومت نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 7 مئی سے 9 مئی تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ سسٹمز، سائرن بجانے، کریش بلیک آؤٹ، حساس عمارتوں کو اندھیرے میں چھپانے، انخلا کے منصوبے، اور عوام کی رہنمائی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کا...
پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو طاقت سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر...
سابق ڈی جی نعیم مغل کے تمام چہیتوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا،بدعنوان بے چین نعیم مغل کی اپنے پسندیدہ جونیئر افسر کو نیا ڈی جی سیپا تعینات کرانے کی کوششیں ناکام محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سیپا میں وقار پھلپوٹو نئے ڈی جی تعینات ہو گئے ، سابق ڈی جی نعیم مغل کے چہیتوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میں نعیم مغل کا 15 سال سے راج تھا، 2 دو برس قبل نعیم مغل کی جانب سے چھٹی پر جانے کے بعد ان کی سفارش پر ایک جونیئر افسر کو قائم مقام ڈی جی سیپا تعینات کیا گیا، نعیم مغل گزشتہ ماہ...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی سے اس کا مقابلہ کریں گے ، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے کی خبر میڈیا میں آگئی اور جتنے بندے مار دیے ، فی کس 10لاکھ روپے ملیں گے‘‘ ، گفتگو پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشتگرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔خیال رہے بھارتی بحریہ کے زیر استعمال امریکی ساختہ P8I مری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن...
قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ ملزمان میں حلیم عادل...
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ گیارہ ای ٹیکسیزسےپائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پراتفاق کرلیا گیا جبکہ ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنےکا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ اور ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کی سہولت کےمطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے جناح ٹرمینل سے ہربنس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان نئی دہلی کی حکومت نے کئی ریاستوں میں بدھ سات مئی کو"معاندانہ حملے کی صورت میں موثر شہری دفاع" کے لیے سکیورٹی کی مشقیں کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے آخری بار اس طرح کی مشقوں کا حکم سن 1971 میں دیا تھا، جس کے بعد وزارت داخلہ نے پہلی بار ایسی ہدایات جاری کی ہیں اور جوہری طاقت سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر اس کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت پاک کشیدگی پر اقوام متحدہ کے...
دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے لیکن ہر بار بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے...
بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔ انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ 5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی) کے قریب دہلی جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پون دیپ کے شدید زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بتایا گیا کہ ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ گلوکار کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق ایک بیان انسٹاگرام پر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کسی مقدمے میں محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پر رہائشی ایڈریس میں تضادات پر پرائمری اسکول ٹیچر کے تقرر سے انخراف کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی ریگولر بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر چارسدہ بنام سونیا بیگم کیس میں اصول طے کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی، خیبرپختوا قانون کے تحت رہائشی ثبوت ڈومیسائل سے ثابت ہوتا ہے، آئی ڈی کارڈ سے...
راولپنڈی/ اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی۔ حیدر آباد، سندھ کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو ہم اپنے بچوں کے علاج کے لیے بھارتی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل...
پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ پاکستانی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، اس بار فلم "لو گُرو" میں یہ مقبول جوڑی رومانوی مناظر میں دکھائی دے گی۔ اس فلم کی ریلیز عید الضحیٰ کے موقع پر ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی پروڈکشن ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا نے کی ہے جس کے زیادہ تر مناظر لندن میں فلمائے گئے ہیں۔ رومینٹک کامیڈی کے ماہر واسع چوہدری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے، جو اس سے قبل "جوانی پھر نہیں آنی" کے دونوں حصے لکھ چکے...
نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
لاہور: مشتبہ افراد کو 90 روز کے لیے حفاظتی تحویل میں لینے سمیت دیگر سخت اقدامات پر مبنی محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کر لیا، جس کے تحت امن و امان کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دے گا، جس کے لیے "محفوظ پنجاب ایکٹ میں قیام امن کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور ایم پی او کے...
حریت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محمد اشرف صحرائی تحریک آزادیِ کشمیر کے علمبردار اور صف اول کے رہنما تھے، محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری حریت رہنمائوں زاہد صفی، شیخ یعقوب، جاوید جہانگیر اور زاہد اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں...
وقاض عظیم:وزیر خزانہ برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بنکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ماقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے، وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ "پاکستان میں اے آئی،کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں" کے موضوع پر گول میز مذاکرے میں بھی شریک ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد...
پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی کو کیوں ڈانٹ دیا؟ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر...
پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی پڑنے لگے ہیں دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں متبادل روٹس اختیار کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق لفتھانزا، امارات، برٹش ایئرویز، ایئر فرانس اور سوئس ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ ان ایئر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک جانے والی پروازیں اب لمبے روٹس پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لفتھانزا ایئر نے باقاعدہ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر بہت اچھا کیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مودی ذہنیت نے ثابت کیا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان کےلیے درست قربانیاں دیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا، پہلگام واقعہ بھارت کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے، پلوامہ میں بھی بھارت کی انٹیلیجنس ناکامی تھی۔ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار وسائل اور متوقع فائدوں پر تفصیل سے بات کی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت 1100 ای ٹیکسیز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اور اس میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ میں...
بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے اور سفارتی پراپیگنڈے کا ایک اور باب عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے ملاقات کو بھارتی میڈیا نے اپنی روایتی گودی صحافت کے تحت پاکستان کے خلاف سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا، تاہم بین الاقوامی حلقوں نے اس بیانیے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ بھارتی میڈیا نے اس ملاقات کو پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کے طور پر پیش کیا۔ لیکن جب عالمی میڈیا نے اس ملاقات کے پس منظر اور ایجنڈے پر سوالات اٹھائے تو بھارتی حکومت اور وزارتِ خارجہ نے فوراً ہی...
وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی سیاستدان نے مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت میں مودی پر تنقید کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاسی رہنما نے مودی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنی چاہیے، نریندر مودی سرینڈر مودی ہوگئے ہیں، مودی دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی سیاسی رہنما نے کہا کہ مودی نے 2016 میں دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردی ختم ہو جائے...
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہونا تھی تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث عدالت میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی جس کے باعث دونوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اب 20 مئی کو ہو گی بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر الگ سے ایڈیشنل سیشن جج...
ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز حسن ابدال: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی نے حسن ابدال میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران تین پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے دو یونٹس کو ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو آئس لالیز اور 300 کلو فروزن آئس کریم کو غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر قرار دے کر تلف کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی...
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے عام لوگ ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے بلکہ اصل مسئلہ کچھ بااثر شخصیات ہیں جو جان بوجھ کر عوام کے درمیان نفرت کو ہوا دے رہی ہیں اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ عام لوگ امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں لیکن میڈیا اور چند مشہور شخصیات کے منفی بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں انہوں نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پاکستان آتے ہیں تو خوشی خوشی واپس...