Daily Mumtaz:
2025-11-13@16:15:22 GMT

سلواوورریٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کا 20فیصد جرمانہ عائد

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

سلواوورریٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کا 20فیصد جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے ممبر علی نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے کے سبب عائد کیا گیا۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.

22 کے مطابق معین وقت میں فی اوور کمی پر میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کو قبول کرنے کی وجہ سے کسی باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔

واضح رہے منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا 6 رنز سے شکست دی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کھیل کی ہمیشہ حمایت پر قومی کرکٹرز سری لنکن ٹیم کے مشکور

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سری لنکا کو یاد رکھا جائے گا۔

لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ ہم سری لنکن کرکٹرز کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سری لنکا کو یاد رکھا جائے گا۔

لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ ہم سری لنکن کرکٹرز کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد
  • کھیل کی ہمیشہ حمایت پر قومی کرکٹرز سری لنکن ٹیم کے مشکور
  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
  • پنجاب : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد
  • سری لنکن ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، عطااللہ تارڑ
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا
  • سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں اور ایک ناخوشگوار اتفاق
  • سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان