پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف سیریز جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز معمولی تبدیلی کے ساتھ جاری رہنے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول میں معممولی سی تبدیلی کرتے ہوئے 13 نومبر کو کھیلا جانے والا دوسرا ایک روزہ میچ اب 14 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس ہی طرح 15 نومبر کو شیڈول تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے۔
ری شیڈول ہونے والے میچز کے لیے پرانی تاریخوں کے ٹکٹ ہی استعمال کیے جا سکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نومبر کو
پڑھیں:
پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کے شیڈول اور وینیو میں ردوبدل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز 18 نومبر سے اب راولپنڈی میں کھیل جائے گی۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ فائنل میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Revised schedule ????
???? T20I tri-nation series to begin on 18 November
????️ Rawalpindi Cricket Stadium
Read more ➡️ https://t.co/5ZsfgPNXHO#PAKvSL | #PAKvZIM pic.twitter.com/hnKadesbTH
پی سی بی کے مطابق سری لنکن اور زمبابوے بورڈ سے مشاورت کے بعد فائنل سمیت سیریز کے تمام میچز پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔