نیول چیف کی بنگلادیشی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کے آرمی چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے بھی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج بنگلادیش کا بھی دورہ کیا، نیول چیف نے صدر این ڈی سی اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کو ادارے کے مینڈیٹ و پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چٹاگانگ میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر چٹاگانگ سے ملاقات کی، نیول چیف نے کمانڈر بنگلادیش نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے سے ملاقات کی کے سربراہ نیول چیف
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔