بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عام انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دن ہی جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد سے اصلاحات کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ یہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور کم خرچ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جمہوری اصلاحات میں وزیراعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کرنے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجاویز شامل ہیں تاکہ حکومت میں اختیارات کی تقسیم متوازن کی جا سکے، یہ اصلاحات بنگلادیش میں پائیدار جمہوریت کے قیام کی سمت ایک اہم قدم ہوں گی۔
واضح رہے کہ ان اصلاحات کو جولائی چارٹر کا نام دیا گیا ہے جو جولائی 2024 میں عوامی بغاوت کے بعد ترتیب دیا گیا تھا، بنگلادیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہونے والے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔