UrduPoint:
2025-05-07@03:08:58 GMT

پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بپاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا، عسکری ذرائع نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے فوری بعد جوابی کاروائی کے آغاز کی تصدیق کر دی۔ جبکہ پاکستان پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے حوالے سے بھارت کی وزارت دفاع کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو "آپریشن سندور" کا نام دیتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان میں کل 9 مقامات پر حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔

(جاری ہے)

بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔

دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بہاولپور، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوابی کاروائی بھارت نے

پڑھیں:

بہاولپور اور مظفرآباد خوفناک دھماکوں سے لرز گئے

بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بہاولپور اور مظفرآباد خوفناک دھماکوں سے لرز گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ ریسکیو ٹیمیں دھماکوں کے مقام اور نوعیت جاننے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مرید کے، بہاولپور، مظفر آباد، احمد پور، کوٹلی، بزدل بھارت کے معصوم شہریوں پر میزائل حملے، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 2 رافیل سمیت 3 طیارے گرا دیئے
  • پاکستان میں بھارتی میزائل حملے
  • بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع
  • پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا
  • بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی
  • بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں
  • بہاولپور اور مظفرآباد خوفناک دھماکوں سے لرز گئے