کھپرو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپروشہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جگہ جگہ ریڑیاں اور رکشے جگہ روک لیتے ہیں، ٹریفک اہل کار چند سو روپے لے کر سائڈ میں بیٹھ جاتے ہیں، شہری پریشان ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کے مین روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری پریشان جگہ جگہ سبزی فروش ریڑے رکشے کھڑے ہوتے ہیں ،پیدل چلنے والے بچے بوڑھے شہری سب کا جینا محال ہو گیا ہے ۔ٹریفک پولیس بھی ان کو ہٹاتی نہیں ہے۔سیون جی روڈ ہو یا ہتنگو روڈ میرپورخاص روڈ ہو یا سانگھڑ روڈ سارا سارا دن ٹریفک جام رہتا ہے اسکول ٹائم میں بچے بچیاں خواتین اساتذہ سب پریشان ہوتے ہیں مگر کھپرو کی نا اہل انتظامیہ نہ کام نہیں کرتی اور نہ کوئی ایکشن لیتی ہے۔ انکروچمنٹ مافیا کے خلاف کھپرو میں کوئی روڈ بچا ہوا نہیں جہاں مافیا نے پنجے نہیں گاڑھے ہوئے ہوں کچھ روز قبل میونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر مختار کار سی ایم او انکروچمنٹ ختم کرانے نکلے مگر فوٹو گرافی کر کے اپنے اپنے دفتر جا بیٹھے، شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔ شہریوں نے ایم این اے شازیہ مری ایم پی علی حسن ہنگورجو سے ترجیعی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔